khwab ki tabeerkhwab ki tabeer hay se

khwab mein hazrat hawa ko dekhna

خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنا

khwab mein hazrat hawa ko dekhna khwab mein hazrat hawa ko dekhna

khwab mein hazrat hawa ko dekhna

:خواب میں حواء ( حضرت حواء علیہا السلام )کو دیکھنا

1

خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کی رؤیت فصلوں، پھلوں اور مکانات میں برکت پر دلالت کرتی ہے اور صناعت یعنی کپڑے بننے حرفت اور لو ہے کے کارخانوں میں مسلسل کثیر فائدوں کی علامت ہے۔

2

کبھی حضرت آدم علیہ السلام اور حواء علیہا السلام کو دیکھنا اعلی مقام سے ادنی مقام کی طرف آنے اور ذلت کی طرف منتقل ہونے۔ اور نا جائز چیزوں میں واقع ہونے اور دشمنوں کے خوش ہونے اور غموں اور پڑوسیوں کی طرف سے تکلیف پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔

3

 کبھی ان حضرات کی رؤیت ازواج اولاد کی طرف سے تکلیف پہنچنے۔ اور مافات پر معذرت قبول کرنے اور شرمندگی و تو بہ کرنے پر دلالت کرتی ہے ۔

4

کسی عورت کا خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنا ہر معاملے میں اپنے شو ہر کوٹموں اور تکالیف میں مبتلا کرنے کی دلیل ہے۔ یا خود کسی مصیبت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اس لئے کہ دنیا میں حیض میں مبتلا ہونے والی سب سے پہلی عورت حضرت حواء علیہا السلام ہیں کبھی اسی خواب کی دلالت ولادت اور حمل کے سلسلے میں علاج کرنے پر بھی ہوتی ہے۔ اور کبھی اس خواب کی دلالت صالح اولا د نصیب ہونے پر ہوتی ہے۔

5

شوہر سے جدائی اختیار کرنے والی عورت یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے کہ شوہر کیساتھ دوبارہ ملے گی ۔ اور کبھی اسکی دلالت اپنی محنت سے حلال رزق کمانے پر بھی ہوتی ہے۔ اور کبھی عورت کا یہ خواب دیکھنا اشارہ ہے۔ کہ اس کی نسل میں ناحق خون بہانے والا کوئی فرد پیدا ہوگا۔ کبھی یہ خواب شہید ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔

6

کبھی خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنا کسی عورت سے دھو کہ کھانے پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی اپنی بیوی کی باتوں پر آنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

7

حضرت حواء علیہا السلام کو خوبصورت چہرے کے ساتھ دیکھنے کی تعبیر مال سے کی جاتی ہے۔ اس لئے کہ وہ ام المسلمین ہیں اور اگر غمزدہ خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کی زیارت کرے تو اس کا غم دور ہوگا۔

 

 

 

khwab mein hazrat hawa ko dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support