khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein badan mein dard hona

خواب میں بدن میں درد ہونا

khwab khwab mein badan mein dard honamein badan mein dard hona khwab mein badan mein dard hona khwab mein badan mein dard hona

 

: خواب میں بدن میں درد ہونا

1

 بدن میں درد ہونا گناہ کر کے نادم ہونے کی علامت ہے۔

2

 خواب میں اپنے داڑھ یا دانتوں میں درد محسوس کرنا ان رشتہ داروں کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی علامت ہے جو دانت سے معتبر ہیں اور اس کے ساتھ درد کے بقدر معاملات میں سختی کریں گے اولاد بیوی کی طرف سے اور دوسرے رشتہ دار کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔

3

در دگر دن ساتھی کے غلط طریقے سے اس کے ساتھ زندگی گزار نے اور اس سے شکایت پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔

4

(۴) درد گردن سے کبھی صاحب خواب کے امانت کے عدم ادائیگی اور اس میں خیانت کے مرتکب ہونے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب نازل ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

5

خواب میں شانوں میں درد محسوس غلط برے طریقے سے کمائی کرنے اور دائیں ہاتھ میں تکلیف ہونے کی بھی علامت ہے۔

6

پیٹ میں درد ہونا معصیت میں مال خرچ کر کے پیشمان ہونے کی دلیل ہے۔

7

بقول بعض علماء درد بطن بیمار رشتہ داروں اور گھر والوں کے تندرستی پر دال ہوتا ہے۔

8

 ناف میں درد ہونا بیوی کے معاملے میں غلطی کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

9

دل میں درد ہونا دین کے معاملے میں بد باطنی کی علامت ہے۔

10

 جگر کا درد ہونا والدین کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

11

 خواب میں تلی میں درد ہونا ایسے عظیم مال کے ضائع ہونے کی دلیل ہے، جس پر اس کے عیال و اولاد کی زندگی کا دارو مدار ہے۔

12

 تلی میں اتنا شدید درد ہونا کہ قریب الموت ہو دین کے ہاتھ سے نکلنے کی دلیل ہے۔

13

 پھیپھڑوں میں درد محسوس ہونا اجل کے قریب ہونے کی علامت ہے اس لئے کہ پھیپھڑا روح کا مقر ہے۔

14

 پیٹ کا درد بھائی کے مرنے کی دلیل ہے۔

15

 بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ پیٹھ کا درد کرنا ایسے آدمی کے مرنے کی علامت ہے جس پر اس کا بھروسہ اور اعتماد ہو مثلا بیٹا والد سر براہ دوست وغیرہ ۔

16

 درد کی وجہ سے کمر کا چہک جانا محتاجی اور بڑھاپے کی علامت ہوتا ہے۔

17

 ران کا درد کرنا خاندان والوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

18

 خواب میں پاؤں درد کرنا بیداری میں اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر چلنے کی علامت ہے اور بعض اہل تعبیر کے نزدیک درد پاؤں کثرتِ مال کی علامت ہوتی ہے۔

19

 خواب میں آلہ تناسل میں درد ہونا ایسی قوم کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی علامت ہے جو اس کو برے طریقے سے یاد کرتی اور اس کو برائی کی طرف دعوت دیتی ہے۔

 

 

khwab mein badan mein dard hona khwab mein badan mein dard hona

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support