khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein baaz dekhna

خواب میں باز دیکھنا

khwab mein baaz dekhna khwab mein baaz dekhna

khwab mein baaz dekhna

:خواب میں باز دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ باز پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے. اور وہ باز مطیع ہے۔ یعنی ہاتھ پر بیٹھا ہے. تو یہ عزت اور مرتبے اور قدر کی زیادتی کی دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ سفید باز اس کے ہاتھ پر بیٹھا ہے. تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا. اور اگر دیکھے کہ باز اُس کے ہاتھ سے گرا اور مرگیا ہے تو دلیل ہے کہ, مرتبے سے گر کر تنگ دست ہو گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر خواب میں سفید باز پایا ہے۔ اگر بادشاہی ملازمین میں سے ہے تو بادشاہ سے ولایت اور عزت پائے گا۔ اور اگر رعیت میں سے ہے تو بہت سا مال پائے گا۔ دیکھے کہ اُس کو کسی نے باز بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند صاحب مرتبہ اور حسین و جمیل ہوں گے۔ اگر دیکھے کہ باز چھت پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نئے بادشاہ سے صحبت ہوگی اور خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر  کہ باز بھاگا ہے اور گھر میں گیا ہے اور عورت کے دامن کے نیچے چھپ گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس عورت کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ باز کے پاؤں میں سونے یا چاندی کی جھانجر ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس نے باز پایا ہے اور مار ڈالا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اگر یہ شخص بادشاہی لوگوں میں سے ہے تو اپنے کام سے معزول ہو گا۔ اور اگر اُن میں سے نہیں ہے تو اہل خانہ کی طرف سے رنج و غم پائے گا۔  دیکھے کہ باز اُس کے ہاتھ سے اُڑا اور واپس نہیں آیا ہے۔ اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے سلطنت نکل جائے گی اور اگر باز واپس آیا۔ اُس کے ہاتھ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ملک اور قدرت پائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر خواب میں دیکھے کہ باز اس کا مطیع ہے۔ تو اس کی تاویل پانچ وجہ پر ہے۔ اول تابعداری، دوم خوشی ، سوم بشارت ، چهارم فرمان ، پنجم مراد کا پانا اور مال بقدر و قیمت باز پانا خاص کر اگر باز سفید اور مطیع ہے۔ تو دو ہزار درہم ملیں گئے اور اگر مطیع نہیں ہے۔  اس کی تاویل چار وجہ پر ہے۔

اول بادشاہ ظالم۔ دوم حاکم جو بدی کی طرف مائل ہو گا۔ سوم خیانت کرنے والا فقیہ۔ چهارم فرزند جو ماں باپ کا نا فرمان ہو گا۔

 

khwab mein baaz dekhna

:خواب میں باز دیکھنا

1

خواب میں باز دیکھنا اگر وہ فرمانبردار ہو بادشاہ کے مصاحب کی علامت ہے۔ اس لیے کہ باز تمام پرندوں پر تسلط رکھتا ہے ۔  کسی نے خواب دیکھا کہ وہ باز کو اپنے طرف بلا رہا ہے تو دلیل ہے کہ۔ صاحب خواب کو چیر پھاڑنے والی عربی فوج نصیب ہوگی۔  کبھی باز کی تعبیر معزز آدمی سے کی جاتی ہے۔

2

 کسی نے خواب میں باز پکڑا دلیل ہے اس کو عظیم بیٹا نصیب ہوگا ۔ اگر صاحب خواب امارت کا اہل ہے تو۔ اس کو حکومت ملنے کی دلیل ہے ۔ کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ سے بازار گیا۔ صرف اس کی پنڈلی باقی رہی تو یہ علامت ہے کہ صاحب خواب کا ملک ختم ہو گا۔ صرف اس کا تذکرہ باقی رہے گا ۔

3

 اگر خواب دیکھا کہ اس کے ہاتھ سے باز گیا

اور اس کے ہاتھ میں صرف پر رہ گئے تو دلیل ہے۔ اس کے ملک کا کچھ حصہ اس کے ہاتھ میں باقی رہیگا۔ خواب میں باز کو ذبح کرنا قتل الملوک کی نشانی ہے۔ اس کا گوشت کھانا بادشاہ کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے ۔  بادشاہ کا بیٹا خواب میں اپنے ہاتھ میں باز دیکھے تو یہ بادشاہت ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
4

 اگر عام آدمی یہ خواب دیکھے تو ریاست ملنے کی علامت ہے۔ جس میں اس کی اچھی شہرت ہوگی۔  کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے گھر میں باز قتل کیا۔ تو یہ ہوشیار چور کو قتل کرنے کی علامت ہے۔  کسی نے دیکھا کہ کسی محلہ میں باز اتر گیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ۔ اس محلے میں ڈا کو چور داخل ہوگا ۔

5

 کسی نے دیکھا کہ اس کی مقعد سے باز نکلا تو

یہ اشارہ ہے کہ صاحب خواب۔ کسی حرام خور آدمی کا مصاحب ہوگا۔ یا اس کے گھر میں پناہ لیگا ۔کبھی باز کی تعبیر ایسے چوروں سے کی جاتی ہے۔ جو دن دہاڑے چوری کرتے ہیں ۔ باز مندرجہ ذیل اشیاء بھی دلالت کرتا ہے۔ عزت۔ بادشاہت۔ دشمنوں پر غلبہ۔ اولاد کی وجہ سے ازواج۔ دو ممالیک سوار۔ مقاصد کو پہنچنا۔ قیمتی مال۔ آنکھوں کی صحت۔ کثرت اسفار۔ موت۔ قید ہونا۔ کھانے پینے میں تنگی۔

6

کسی نے دیکھا کہ باز اس کے ہاتھ سے اڑ گیا لیکن اسکا دھاگہ اس کے ہاتھ میں آ گیا۔ تو دلیل ہے کہ اس کی حکومت ختم ہوگی۔ مگر کچھ مال بقدر دھاگہ اس کی ہاتھ میں باقی رہیگا ۔  اگر دیکھا کہ اس نے شکار کے غرض سے باز خریدا ہے تو دلیل ہے کہ۔ وہ کسی کام کے لیے ایسے کارندے بھیجے گا۔ جو اس کے لیے مال کمائیں گے ۔ بعض علماء تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں باز کو مرتے ہوئے دیکھنا ظلمت کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔

 

khwab mein baaz dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support