khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

khwab mein raang ka siyah hona

خواب میں رنگ سیاہ ہونا

khwab mein raang ka siyah hona khwab mein raang ka siyah hona khwab mein raang ka siyah hona

 

 

 

سواد اللون (رنگ سیاہ ہونا)

 

:خواب میں رنگ سیاہ ہونا

1

 اس کو خواب میں دیکھنا سرداری پر مال پر اور سیاہ پہنے پر دلالت کرتا ہے اس کے لئے جو اس کا عادی ہو ۔ اور جو اس کا عادی نہ ہو اس کے لئے غم اور تکلیف ہے۔ اور ابن سیرین سیاہ چیز کو مال شمار کرتے تھے۔

2

 جس نے دیکھا کہ اس نے سیاہ اور چھوٹے قد کی عورت سے شادی کی تو اس کی سیاہ رنگت کثرت مال پر اور اس کا چھوٹا قد چھوٹی عمر پر دلالت کرتا ہے۔

3

جس نے دیکھا کہ اُسے سیاہ فام غلام ہدیہ میں دیا گیا تو اُسے سیاہ اون ہدیہ میں ملیں گے۔

4

 اگر وہ خالص اور منقل شدہ ہو اور اس میں بالکل سفیدی نہ ہو تو اس سے مراد عزت اور بادشاہ کی طرف سے رفعت اور بلندی ہے اور کہا گیا کہ سیاہ کا دیکھنا قابل تعریف میتیں ہے اس لئے کہ اس میں لفظ سوء ہے۔

5

 بدن میں سیاہی دیکھنا سرداری پر دال ہے اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے کہ دیکھنے والا بہت بڑے گناہ میں واقع ہوگا۔

6

اور اس پر دعوی کیا جائے گا یا وہ اپنے والدین میں سے کسی کی نافرمانی کریگا اور بعض دفعہ وہ دلالت کرتا ہے کہ وہ ہاتھ یا پاؤں کی پھٹن میں مبتلا ہوگا اور بعض دفعہ اس کی دلالت خوشی پر ہوتی ہے۔

7

اگر اس کا چہرہ سیاہ ہو لیکن اس کا باقی جسم سیاہ نہ ہو تو وہ جھوٹے اور مرتد ہونے کی علامت ہے۔

8

 اگر خواب میں سیاہ چیز سفید ہو گئی تو یہ اچھی تعریف اور گناہوں کو چھوڑنے اور کفر کرنے کے بعد ایمان لانے پر دلالت کرتا۔ ہے۔

9

 اگر اس کے ہاتھ سفید ہو گئے اس کے بدن کے علاوہ تو مصلح آدمی کے لئے کرامات کے ظہور پر اور دشمن پر غلبہ پر اور بڑوں سے قرب پر اور بادشاہوں کی زبان پر اُس کا ذکر ہونے پر اور بلندی شان پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ سیاہ رنگ کو دیکھنا سفید جسم میں سیاہی کے غلہ بہ پر دلالت کرتا ہے۔

10

 سفید رنگ دیکھنا سیاہ جسم میں برص کی بیماری پر دال ہے اور تمام سودان یہ لفظ سوء دان سے مرکب ہے یعنی برائی کا قریب ہونا اور لفظ جبش یہ حب شئی سے مرکب ہے یعنی کسی چیز کی محبت ۔۔

 

khwab mein raang ka siyah hona

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support