khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ddal se

khwab mein doctor dekhna

خواب میں ڈاکٹر دیکھنا

khwab mein doctor dekhna khwab mein doctor dekhna

khwab mein doctor dekhna

 

:خواب میں ڈاکٹر دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

اگر دیکھے کہ طبیب نے بیمار کا علاج کیا اور تندرست ہوا دلیل ہے کہ کسی کو فساد کے راستہ سے اصلاح پر لائے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اس پر اور بھی زیادہ سخت بیماری ہو گئی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔

3

اور اگر دیکھے کہ لوگوں کو دوا دی ہے اور اس سے نفع ہوا ہے دلیل ہے کہ علم اور نصیحت پائے گا۔ اور لوگ اس کی نصیحت قبول کریں گے اور اُس کے علم پر عمل کریں گے۔

4

اور اگر اُس کی دوا نافع نہیں ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے اور خواب میں طبابت کرنا پارسا آدمی کے لئے راو دین اور آخرت کا راو راست ہے اور مفسد آدمی کے لئے جسم کی درستی اور کسب و معیشت ہے۔

khwab mein doctor dekhna

 

:خواب میں ڈاکٹر دیکھنا

1

 طبیب کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر عالم ہے، جیسا کہ مفتی اور فقیہہ طبیب ہوتے ہیں ۔

2

 اگر دیکھے کہ کوئی طبیب اس کا علاج کر رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ شفا پائے گا ۔

3

اگر دیکھے کہ کوئی عالم وعظ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شک و نفاق کو اس کے سینے سے نکالے گا۔ اور اس کے دین کو ٹھیک کرے گا۔

4

 طبیب کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر فقیہہ بھی ہوتی ہے۔

5

 ہر وہ آدمی کہ جسے کسی مخاصمت کا سامنا تھا تو اگر اس نے خواب میں اطباء کو دیکھا تو یہ دلالت کرتا ہے صاحب خواب کے مد مقابلوں، دلیلوں پر جیسا کہ کسی مریض نے خواب میں کسی مخاصم کو دیکھا تو دلیل ہے بیداری میں کسی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کریگا، طبیب کی تعبیر انسان کی ماں بھی ہوتی ہے۔

6

 پس جس شخص نے دیکھا کہ اس کا معالج مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ماں کی وفات ہوگی ۔

7

 اگر کسی نے دیکھا کہ طبیب بیمار کے پاس آیا ہے تو علامت ہے کہ وہ بیمار شفا پا جائے گا۔

8

 اگر دیکھے کہ طبیب کسی صحت مند آدمی کے پاس آیا ہے تو وہ (صحت مند آدمی ) بیمار ہو جائے گا۔

9

 اگر دیکھے کہ طبیب نے کوئی نافع چیز بتلائی ہے تو یہ علامت ہے وہ لوگوں کو نصیحت کرے گا اور اس کے علم کی علامت ہے نیز لوگوں کو اس سے نفع ہوگا اور بعض مرتبہ خواب میں طبیب دیکھنے کی تعبیر پوشیدہ چیزوں کو نکالنے والے مثلاً سپیرا و مداری وغیرہ پر دلالت کرتا ہے۔ اور بعض مرتبہ طبیب کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر جاڑو دینے والے، چغلخور طعنہ زن لوگوں کی خبروں کو ٹوہ لگانے والا جنگ کے لئے تیار یا محارب شخص ہوتا ہے۔ پس بھی وہ غالب آتا ہے اور بھی مغلوب ہوتا ہے۔

10

 اور جس شخص نے دیکھا کہ وہ طبیب بن گیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اسے اعلیٰ منصب حاصل ہوگا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ سپاہی بنے گا اور طبی کی دلالت مصلح اور دین و دنیا کے امور کو درست کرنے والے شخص پر ہوتی ہے جیسا کہ فقیہ حاکم اور وہ واعظ کہ جس کا وعظ مرہم اور تریاق کا کام دیتا ہے جیسا کہ مورب سید حیوانات کی کھال کو دباغت دینے والا پچھنے لگانے والا چونکہ پچھنے لگانے سے بھی شفا حاصل ہوتی ہے۔

11

 جس شخص نے دیکھا کہ قاضی طبیب بن گیا ہے تو علامت ہے۔ کہ اس کی رفاقت میں اضافہ ہوگا اور اس کا نفع بڑھے گا۔

12

جس شخص نے دیکھا کہ طبیب قاضی یا فقیہہ ہو گیا ہے۔ پس اگر وہ سوجھ بوجھ رکھنے والا مسلمان آدمی ہے تو اس کی شہرت ہوگئی مرتبہ بلند ہو گا۔ اور پیشے میں اس کا مقام اونچا ہو گا۔ اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہے تو علامت ہے۔ کہ آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور شاید کہ کوئی آدمی اس کی طبابت کے نتیجے میں ہلاک بھی ہو جائے چونکہ خواب میں وہ ایسے پیشہ سے منسلک نظر آیا ہے جو اس کا پیشہ نہیں ۔

13

 اور جس شخص نے دیکھا کہ طبیب کفن بھیج رہا ہے تو اُس سے بچنا چاہئے چونکہ وہ اپنے پیشے میں خائن ہے۔ خاص طور پر جبکہ وہ کفن نیا ہو تو اس میں دلیل ہے کہ وہ گڑ بڑ کرتا ہے ۔ عام لوگوں کو دھوکا دیتا ہے۔

14

 جس شخص نے دیکھا کہ طبیب دباغ بنا بیٹھا ہے۔ تو یہ علامت ہے۔اس کی مہارت اور اس کے ذریعے شفاء حاصل کرنے والوں کی کثرت کی ۔

15

اگر وہ دباغت اچھے طور پر نہیں دے رہا تو دلیل ہے۔ کہ وہ جاہل ہے اور لوگوں کو دھوکا دے رہا ہے۔

 

khwab mein doctor dekhna

khwab mein docotor dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support