khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

Khwab mein bistar dekhna

خواب میں بستر دیکھنا

Khwab mein bistar dekhna Khwab mein bistar dekhna

Khwab mein bistar dekhna

:خواب میں بستر دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ بستر خواب میں دیکھنا عورت ہے۔ اور اس کی نیکی اور بدی کا تعلق عورت سے ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو بستر سے بدلا ہے۔ یا ایک بستر سے دوسرے بستر پر گیا ہے تو دلیل ہے کہ۔ دوسری عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا۔ اگر دیکھے کہ بستر کی حالت بدل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اُس کی عورت کی حالت بدلے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا بستر دوسرے کا بستر ہو گیا ہے۔ اور دوسرے کا اس کا ہو گیا ہے۔ اس سے بہتر یا خراب دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا۔

1
اور اگردیکھے کہ اپنا بستر پیچایا لپیٹ لیا ہے تو دلیل ہے کہ۔ عورت کو طلاق دے گا یا غائب ہو گی یا ان دو میں سے ایک مرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی اپنے آپ کو نامعلوم بستر پر دیکھے تو دلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت پر اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا بستر نا معلوم چار پائی پر بچھا ہے۔ وہ اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور نفع پائے گا۔ دشمن کو مغلوب کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ بستر خواب میں ولایت اور تن آسانی ہے۔ فرمانِ حق تعالٰی ہے ۔ مُتَّكِئِينَ عَلَىفُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنَ اسْتَبْرَقٍ فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنَ اسْتَبْرَقٍ – (فرشوں پر تکیہ لگانے والے جن کے اندر ریشم ہے۔) 
2

اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو گھر سے باہر ڈالا ہے۔  پھر گھر میں لایا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق رجعی دے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو تین بستر یا چار بستر پر لیٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ۔ بستروں کے شمار پر عور تیں کرے گایا کنیزیں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر کو گھر میں دیکھے یا گڑھے میں دیکھے۔ کہ جہاں سے اسے باہر نہیں نکال سکتا۔ اس سے دلیل ہے کہ اُس کی عورت بیمار ہوگی اور اُس کے رنج سے خلاصی نہ پائے گا۔ اور اگر اپنے کو نرم بسترپر سویا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ۔ وہ سال اس پر مبارک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اُس کا بستر پشم سے بھرا ہوا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ کوئی مالدار عورت کرے گا۔

3
اور اگر دیکھے اس کا بستر پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کی موت اب قریب آگئی ہے اور اس کے عیال کو دین و دیانت اور شرم نہ ہوگی۔ 
4

اور اگر دیکھے کہ اُس کا ریشم کا بستر سوتی بستر سے بدل گیا ہے۔

تو دلیل ہے کہ بد کار عورت کو دور کر کے نیک عورت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے بستر میں چوہے نے سوراخ کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ۔ اُس کی عورت کا کسی کے ساتھ نالائق معاملہ پڑے گا۔ اور وہ خرابی پر راضی ہو جائے گا۔ اور اگر اُس کا بستر ہوا میں معلق ہے تو دلیل ہے کہ۔ اُس کا بستر بلند جگہ پر بچھایا جائے گا اور اُس کا شغل بالا ہو گا اور دولت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا بستر ہوا سے زمین پر گرا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اُس کی عورت بیمار ہوگی اور آخر کار شفاء پائے گی۔

 حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

 کہ اگر اپنا بستر سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ دیندار اور پار سا عورت کرے گا۔ اور اگر اپنا بستر خواب میں سرخ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اُس کی عورت بد خو اور ناموافق ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پرانا تھا اور نیا ہو گیا تو دلیل ہے کہ۔ اس عورت کا بد خلق سے نیک خلق ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیا بستر پرانا ہو گیا ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اُس کی عورت نیک خلق سے بد خلق ہو جائے گی۔

 

Khwab mein bistar dekhna

:فراش (بستر)

1

 خواب میں بستر عورت پر لالت کرتا ہے۔خواب میں اپنا بستر بیچنا اپنی بیوی کو طلاق دینا ہے اور اگر بیوی بیمار تھی تو وہ فوت ہو جائیگی۔  اگر کوئی اپنے بستر پر کتے یا خنزیر کو دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ فاسق آدمی اسکی بیوی کے معاملے میں خیانت کریگا۔ بستر باندی اور راحت پر بھی دلالت کرتا ہے۔ بستر کا نرم ہونا عورت کے اپنے شوہر کی مطیع اور فرمانبردار ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

2

 بستر کا وسیع ہونا عورت کے اچھے اخلاق، بستر کا نیا ہو نا عورت کی جوانی اور بستر کا نرم ہونا عورت کے باکرہ ہونیکی دلیل ہے۔خواب میں بالوں یا اون یا روئی کا بستر خوشحال عورت پر دلالت کرتا ہے۔  ریشم کے بستر کی تعبیر مجوسی عورت ہے۔  سفید بستر دین اختیار کرنے والی عورت کی علامت ہے۔

3

کالے بستر سے اشارہ ہوتا ہے

کہ صاحب خواب کی بیوی ایسا کام کریگی جس میں اللہ کی رضا نہ ہوگی ۔ سبز رنگ کا بستر دین دار عابدہ زاہدہ اور اپنی حفاظت کرنے والی عورت پر دلالت کرتا ہے۔ خواب میں بستر رازوں کی حفاظت پر بھی دال ہوتا ہے۔ ایسے ہی خادم کی طرف سے حاصل ہونے والے عطر پر بھی دلالت کرتا ہے۔  خود کو بستر خریدتے دیکھنا کسی عورت کے ساتھ شادی کرنے کی دلیل ہے۔ اگر بستر نیا تھا تو بیوی بھی خوبصورت ہوگی ۔

4

اگر بستر پھٹا ہوا تھا تو

یہ فاسد غیر صالح اور غیر دیندار عورت کی علامت ہوگی ۔ بستر کو اس کی جگہ سے تبدیل کرتا دیکھے تو اس میں اپنی بیوی کو طلاق دینے کی طرف اشارہ ہے۔  خود کو ایسے بستر پر دیکھے جس پر نیند نہیں آ رہی تو اس میں دلالت ہے کہ یہ کسی عورت سے جماع کا ارادہ کریگا تاہم اس میں کامیاب نہ ہو گا ۔ اور ہو سکتا ہے کہ یہ نا کامی نامرد ہونے کی وجہ سے ہو۔  اپنے بستر کو پھاڑ نا دلیل ہے کہ وہ کسی عورت کے ساتھ زنا کریگا۔

5

اپنا بستر بادشاہ کے دروازے پر دیکھنا علامت ہے کہ صاحب خواب کو بڑی ولایت حاصل ہوگی ۔ نامعلوم جگہ میں نامعلوم بستر دیکھنا دلیل ہے بستر کی وسعت کے بقدر زمین حاصل ہو گی ۔ بستر لڑکے پر بھی دلالت کرتا ہے جناب رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا فرمان ہے کہ (الولد للفراش ) الحدیث لڑکا بستر والے کے لئے ہے‘ خواب میں اپنے بستر میں درستگی یا فساد یا زیادتی یا کمی دیکھنے کی تعبیر اپنی بیوی کو چھوڑ کر دوسری عورت سے شادی کرنے کی دلیل ہے۔

6

اپنے بستر کے ساتھ دوسرا بستر دیکھنا

دوسری عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔  اپنا بستر اگر کوئی اپنی جگہ سے ہٹا ہوا دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ اس کی بیوی اپنے حال میں تغیر پیدا کریگی اور دوسری جگہ چلی جائیگی ۔ پہلی اور دوسری جگہ میں اتنا فاصلہ ہوگا جتنا کہ دونوں بستروں میں ۔  بستر ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کرتے دیکھے تو اس میں اس کی بیوی کے بھاگنے پر دلالت ہے۔

7

 اگر کوئی دیکھے کہ اسنے اپنا بستر لپیٹ کر ایک کونے میں رکھ دیا تو اس کی بیوی اس سے غائب ہو جائیگی یا وہ اپنی بیوی سے غائب ہو جائیگا۔ یا وہ بیوی سے ایک طرف ہو جائیگا یا اس کے مشابہ کوئی دوسری تعبیر ہوگئی خواب میں کوئی ایسی حالت جو مکر پر دلالت کرئے دال ہوتی ہے میاں بیوی میں طلاق واقع ہونے پڑ یا دونوں میں سے کسی ایک کی موت پر ۔  خواب میں کوئی خود کو معلوم یا نا معلوم بستر پر بیٹھا دیکھے وہ بستر لو ہے وغیرہ کی چار پائی پر ہو تو صاحب خواب لوگوں کے معاملے میں بادشاہ کے پاس جائیگا۔

 

Khwam mein bister dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support