khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bosa lena

خواب میں کسی کا بوسہ لینا

khwab mein bosa lena khwab mein bosa lena

khwab mein bosa lena

:بوسه دادن (بوسہ لینا) خواب میں کسی کا بوسہ لینا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس نے کسی کا بوسہ لیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اُس کا دوست اور چاہنے والا ہو گا۔

اور اگر وہ شخص نا معلوم ہے تو دلیل ہے کہ۔ ناامید جگہ سے فائدہ اُٹھائے گا۔ اور اگر معلوم شخص کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے خیرو منفعت پائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1 کہ اگر دیکھے کہ کسی مرد کا شہوت سے بوسہ لیا ہے تو۔ دلیل ہے کہ مردے کے لئے خیر کرے گا یا اُس کو دُعائے خیر سے یاد کرے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ مردے نے اُس کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ۔ اس کا دوست اور طالب ہو گا اور اگر اُس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ مراد اور مقصود نہ پائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

۔ کہ خواب میں بوسے لینے کی دلیل چار وجہ پر ہے۔ اوّل خیر و منفعت۔ دوم حاجت روائی۔ سوم دشمن پر فتح پانا۔ چہارم اچھی بات سننا۔

khwab mein bosa lena

 

 

خواب میں کسی کا بوسہ لینا

 

قبلة (بوسہ دینا)

1

 خواب میں بوسہ دینا ضرورت کے پورا ہونے اور ۔دشمن پر فتح یاب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

2

 کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے کسی آدمی کو بوسہ دیا ہے یا۔ اس کے ساتھ شہوت سے سویا اور ملاپ کیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا ۔

3

 اگر بوسہ شہوت کے ساتھ ہے تو فاعل مفعول بہ سے کوئی بھلائی حاصل کر یگا۔ یعنی احسان تعلیم وغیرہ ۔

4

ِ اگر بوسہ بغیر شہوت کے ہو تو مفعول فاعل سے کوئی فائدہ حاصل کریگا

5

 اگر کسی نے کسی بچہ کو بوسہ دیا تو صاحب خواب اور بچے کے والد کے درمیان محبت ہے۔

6

 اگر کسی نے کسی کی لونڈی کو بوسہ دیا تو دلیل ہے کہ اس کی آقا کے ساتھ دوستی ہوگی ۔

7

 اگر آزاد عورت کو بوسہ دیا تو اس کے شوہر کے ساتھ دوستی ہوگی

8

اگر کسی بادشاہ کو بوسہ دیا تو وہ اس کی جگہ لے گا۔

9

اگر قاضی کو بوسہ دیا تو وہ اس کی بات کو قبول کریگا۔

10

 اگر قاضی نے صاحب خواب کو بوسہ دیا تو وہ قاضی سے خیر حاصل کر یگا ۔ یہی تعبیر پیش امام اور والد وسر پرست کی ہے۔

11

 اگر والد نے دیکھا کہ اس نے اپنے بیٹے کو بوسہ دیا

تو اگر بیٹا بالغ ہے تو باپ بیٹے سے نفع حاصل کر یگا یا بیٹا باپ سے نفع حاصل کریگا ۔

12

 اگر والد نے اپنے بیٹے کو شہوت کے ساتھ بوسہ دیا تو والد نے جو مال جمع کیا ہے اپنے بیٹے کو دینا چاہتا ہے۔

13

اگر بوسہ بغیر شہوت کے ہو تو والد اپنے بیٹے سے یا اس کی ماں سے مال، خوشی اور رشک سے حاصل کریگا۔

 

 اگر کسی مرد نے دیکھا کہ اس کی دونوں آنکھوں پر کسی شخص نے بوسہ دیا ہے تو اس کا نکاح ہوگا۔ 

14

اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی آنکھ کو کسی انسان نے بوسہ دیا تو وہ عورتوں اور مردوں کو جمع کریگا۔ اس کو چاہیے کہ اللہ سے ڈر۔

15

 خواب میں اپنے محبوب کے ہونٹوں پر بوسہ دینا بیداری میں دینا رملنا ہے۔

16

 رخساروں کو بوسہ دینا درہم ملنے کی دلیل ہے۔

17

خواب میں عورت کو بوسہ دینا محبوب کی طرف سے قبولیت سلام کی دلیل ہے۔

18

 بوڑھی عورت کو بوسہ دینا بری بات سے معذرت کرنے کی دلیل ہے۔

19

نوجوان لڑکیوں کو بوسہ دینے کی تعبیر شراب کی تلاش ہے۔

20

 اگر خواب میں عالم آدمی کسی خوبصورت کو بوسہ دے تو وہ قرآن پاک کی تلاوت کریگا۔

21

اگر وہ دنیا سے محبت کرتا ہے تو وہ دنیا ہے۔

22

 اگر کسی نے اللہ تعالیٰ کے دائیں ہاتھ کو بوسہ دیا ہے وہ حج کریگا اور حجر اسود کو بوسہ دیگا۔

23

 اگر کسی نے دیکھا اس نے اللہ تعالیٰ کو بوسہ دیا ہے تو وہ قرآن پاک کو بوسہ دیگا یا اللہ تعالی کے نام کو بوسہ دیگا۔

24

 اگر کسی نے دیکھا اللہ تعالیٰ نے اس کو بوسہ دیا ہے تو اس کے اعمال اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول ہیں ۔

25

کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی زانیہ عورت کو

بوسہ دیا ہے یا اس سے ہم بستری کی ہے تو دلیل ہے کہ کسی بیوہ عورت سے نکاح کریگا۔ اور اس سے مال اور اولاد حاصل ہوگی۔ اور اسی سال خیر دیکھے گا۔

26

اگر کسی نے خواب میں کسی معروف مردہ کو بوسہ دیا تو اس کے چھوڑے ہوئے مال اور علم سے فائدہ اٹھائے گا۔

27

 اگر اس نے کسی انجان مردہ کو بوسہ دیا تو اس کو ایسی جگہ سے مال ملے گا جہاں سے ملنے کی امید نہ ہو ۔

28

اگر کسی مردہ نے اس کو بوسہ دیا تو اس مردہ کی طرف سے یا اس کے بیٹے کی طرف سے کوئی بھلائی حاصل ہو گی۔  اگر کسی نے معروف یا مجہول مردہ کو شہوت کے ساتھ بوسہ دیا تووہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا ۔

29

 اگر کسی مریض نے کسی مرد کو بوسہ دیا تو وہ اس کی موت پر دلالت کرتا ہے۔

30

اگر وہ صحت یاب ہے تو اس کا اس وقت کلام کرنا صحیح نہیں ہے اس لئے کہ اس نے مردہ کو بوسہ دیا جو ختم ہو چکا ہے۔

 

kwab mein kisi ko boosa dena khwab mein kisi ko bosa dena

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support