khwab ki tabeer chay se

khwab mein cheetah dekhna

یوز (چیتا)

khwab mein cheetah dekhna

khwab mein cheetah dekhna

khwab mein cheetah dekhna

یوز (چیتا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یو زینی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہو تا ہے۔ اور دشمنی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا تھا۔ تو اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر غالب ہو۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں

کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے۔ اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے ۔ اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطيع تھے تو دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے خراب اور ذلیل ہوں۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ الله علیہ کہتے ہیں

کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ گوشت چیتے کا کھا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ کوئی مال دشمن کا لے گا۔ اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا۔ تو دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا اور وہ اس کو لے جا رہا تھا۔ تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی بار اور بوجھ دشمن کا کھینچے گا.

اور اگر دیکھے کہ کئی ایک چیتے اس کے گھر میں یا کسی موضع و مقام میں آ کر بلند آوازیں نکال رہے تھے۔ تو دلیل یہ ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوںکے سبب سے کوئی رنج و تکلیف پائے۔ جو کہ بقدر ان چیتوں اور ان کی آوازوں کے ہو۔ جو کہ وہ دیکھ چکا ہووے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support