khwab ki tabeer chay se

khwab mein chalni dekhna

غربال (چھلنی)

khwab mein chalni dekhna

khwab mein chalni dekhna

khwab mein chalni dekhna

غربال (چھلنی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ چھلنی خواب میں بڑا خادم ہے ۔اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چھلنی ہے دلیل ہے کہ اس کو خادم حاصل ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی چھلنی ٹوٹ گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بھاگے گایا مرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ اگر دیکھے کہ چھلنی سے غلے کو صاف کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے لوگوں کا فائدہ ہو گا ۔ اور اس کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ جو کچھ صاف کرتا ہے اپنے لئے کرتا ہے دلیل ہے کہ منفعت پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں چھلنی تین وجہ پر ہے

(1) خادم (۲) دوست (۳) دانا شاگرد

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support