khwab ki tabeerkhwab ki tabeer chay se

khwab mein chori karna

خواب میں چوری دیکھنا

khwab mein chori karna khwab mein chori karna

khwab mein chori karna

:چوری کرنا

1

اگر دیکھے کہ کسی کا مال چرایا ہے اور کچھ خرچ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کو مار ڈالیں گے۔

2
اور اگر دیکھے کہ چرانے کی نیت تھی اور چرایا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ بری بات پہنچائے گا اور بعض کہتے ہیں کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا

3

اور اگر دیکھے کہ اُس کے گھر سے کچھ چرایا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کو کوئی آفت اور رنج پہنچے گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وہ چور کے ہاتھ میں قید ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کا حال بد ہو گا اور غم واندوہ میں اسیر ہو گا، اور اگر دیکھے کہ چوروں نے اُس پر رہزنی کر کے ڈاکہ ڈالا۔ دلیل ہے کہ وہ شخص غم و اندوہ دیکھے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چور لوگوں کا سامان لے گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اُس کا عیش تباہ ہو گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چوری خواب میں بیماری ہے، اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جس جگہ چوری کریں دامادی کی دلیل ہے یا لڑکا پیدا ہو گا

2

اور اگر صاحب خواب کا کوئی لڑکا غائب ہے تو سلامتی سے واپس آئے گا۔

 

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

1
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چور کو دیکھنا خیانت اور حیلہ ہے۔

 

khwab mein chori karna

:سارق (چور)

1
اس کا خواب میں دیکھنا کسی جھوٹے اور ذلیل آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

khwab mein choori karna

 

لص (چور)

1

 خواب میں چور دیکھنا مرض پر دلالت کرتا ہے اگر چور کالا ہے تو سوداوی بیماری پر اگر سرخ ہے تو خون کی بیماری پر وہ پہلے رنگ کا ہے تو صفروی بیماری پر اگر وہ سفید ہے تو بلغمی بیماری پر دلالت کرتا ہے۔

2

 اگر کسی نے دیکھا کہ چور کوئی چیز اٹھائی ہے تو بیماری اپنے جو ہر کی طرف منسوب ہوگا۔

3

 اگر اس چور نے کوئی چیز نہیں اٹھائی تو صاحب خواب بیمار ہوگا اور جلد صحت یاب ہوگا ۔

4

 اگر کوئی خواب میں چور کو چھٹ گیا تو وہ اس بیماری کی دوا جانتا ہے۔

5

اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ چور نے کوئی چیز چرالی تو یہ قاتل اور دھو کہ باز آدمی کی آمد پر دلالت کرتا ہے۔

6

 خواب میں چور دیکھنا ملک الموت پر مسافر کے واپس آنے پر اور خطبہ دینے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

7

اگر کسی نے دیکھا کہ چور اس کے گھر داخل ہوا

اور کوئی چیز اٹھائی تو اگر اس گھر میں کوئی بیمار ہے تو اس بیمار کی موت کی دلیل ہے۔

8

اگر کسی نے خواب میں چور کو دیکھا کہ گھر میں داخل ہوا اور کوئی چیز نہیں اٹھائی تو اس گھر میں اگر مریض ہو وہ اس مرض سے نجات پائے گا۔

9

 اگر کسی نے خواب میں چور کو قتل کیا تو وہ بیماری سے نجات پائے گا۔

10

 اگر کسی گھر میں چور داخل ہوا اور اس گھر میں غیر شادی شدہ لڑکی ہو تو یہ خطبہ دینے والے آدنیا پر دلالت کرتا ہے۔

11

چور کی دلالت مکر باز اور دھوکہ باز آدمی پر بھی ہوتی ہے۔

12

 چور کی دلالت زانی مرد پر بھی ہوتی ہے۔

13

 چور کی دلالت مرغیوں اور کبوتر وغیرہ کے شکاری پر بھی ہوتی ہے۔

14

کبھی چور کی دلالت درندہ اور سانپ اور شیطان اور نفس پر ہوتی ہے۔

15

 اگر کسی نے اہل علم میں سے کسی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو اس کی طرف سے صاحب خواب کو کوئی اچھی چیز حاصل ہوگی ۔ کبھی چوری ز نا اور چاپلوسی پر بھی دلالت کرتی ہے۔

 

khwab mein chori karna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support