khwab mein daeg dekhna khwab mein daeg dekhna khwab mein daeg dekhna
:خواب میں دیگ دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نئی دیگ عورت ہے۔اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دیگ گھر کا مالک ہے۔
2
اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس دیگ ہے یا کسی نے اس کو دی ہے اور اس نے آگ پر رکھی ہے اور کوئی چیز کھانے کی پکائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی باعث اُس کو بادشاہ سے مال اور منفعت پہنچے گی
3
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تانبے یا پتھر کی دیگ ہے۔ دلیل ہے کہ دیگ کی قدر و قیمت کے مطابق فائدہ پائے گا
4
اور اگر دیگ مٹی کی ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس کے باعث اس کو گھر کے سردار سے فائدہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ دیگ آگ پر رکھی ہے اور اس میں کھانا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو ایسا کام بتائے گا کہ جس سے اس کو نفرت ہوگی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
1
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دیگ خواب میں گھر کی مالکہ یا مالک ہے
2
اور اگر دیکھے کہ دیگ میں گوشت یا کوئی کھانے کی چیز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو چاول کھانے کو ملیں گے
3
اور اگر دیکھے کہ اُس کی دیگ ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ گھر کی بیگم اور مالک دونوں مریں گے۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
1
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیگ کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔
گھر کا مالک
گھر کی بیگم
رئیس خادم‘
کاموں کا ذمہ دار
–