Khwab mein dhuwa dekhna Khwab mein dhuwa dekhna Khwab mein dhuwa dekhna
:خواب میں دھواں دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دھواں ظالم بادشاہ ہے،
1
اور اگر دیکھے کہ مشرق یا مغرب کی طرف سے بہت دھواں ہے۔ دلیل ہے کہ اُس ملک کے لوگ ظالم بادشاہ کے ہاتھ سے ظلم و ستم اٹھائیں گے
2
اور اگر دیکھے کہ دھواں دُنیا میں اٹھا ہوا ہے اور آگ شعلے مار رہی ہے۔ دلیل ہے کہ جہان میں فتنہ پڑے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
1
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ شہر میں یا کسی ولایت میں بغیر آگ کے دُھواں ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس جگہ کو حق تعالیٰ کی طرف سے خوف ہو گا۔
2
اور اگر دیکھے کہ گھر سے یا اُس کے منہ سے دھواں نکلتا ہے۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ اس کو ضرور ضرر دے گایا تاوان ڈالے گا اور اُس کا مال زور سے لے گا۔