khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bicho dekhna

خواب میں بچھو دیکھنا

khwab mein bicho dekhna khwab mein bicho dekhna

khwab mein bicho dekhna

 

:خواب میں  کردم ( بچھو) دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ خواب میں بچھو ضعیف دشمن ہے کہ لوگوں کو ستاتا ہے اور اُس کے نزدیک دوست اور دشمن برا بر ہے۔اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بچھو نے اُس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس کو برا کہے گا اور وہ 
سے رنجید ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ اس نے بچھو کو مارا ہے۔

 

دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بچھو کو مارنے کے بعد پھر بچھو زندہ ہو گیا ہے اور۔ اس کو تکلیف دینا چاہتا ہے۔

دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور پھر دشمن اس کا مقابلہ کرے گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بچھو ہے۔ دلیل ہے کہ وہ مردم آزار ہو گا اور لوگوں کو پیچھے سے برا کہے گا۔ اور لوگوں کو ایک دوسرے سے پھنسا کر فتنہ ڈالے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بچھو کو پکا کریا بھون کر کھایا ہے۔

 

دلیل ہے کہ اُسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ بچھو کو منہ میں رکھ لیا اور کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اُس کے گھر میں ہے اور اس کے ساتھ نشست و برخاست رکھتا ہے اور اگر دیکھے کہ بچھو اس کے کپڑے میں ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بچھو سے ڈرا ہے اور اس کو بچھونے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے دکھ پائے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ عورت سے جماع نہ کر سکے گا اور اگر دیکھے کہ بچھو اس کے پیراہن میں ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر خواب دیکھے کہ بچھو اُس کی شلوار میں ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اُس کے عیال یا اُس کی کنیز سے فساد کرے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچھو کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

 دشمن ۔   ،حاسد‘ ۔    عیب چینی کرنے والا ۔

 

khwab mein bichoo dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support