khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ddal se

khwab mein doobna dekhna

خواب میں دریا میں ڈوبا

khwab mein doobna dekhna khwab mein doobna dekhna

khwab mein doobna dekhna

:خواب میں دریا میں ڈوبا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 

1

 کہ اگر دیکھے کہ دریا میں ڈوبا ہے اور مرا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو ہلاک کرے۔

2

اور اگر دیکھے کہ پانی اس کو نیچے لے گیا ہے اور پھر اوپر لایا ہے اور مرا نہیں ہے دلیل ہے کہ دنیا کے کام سے ہاتھ اٹھائے گا اور دین کی اصلاح اور آخرت کا راستہ تلاش کرے گا۔

 

.حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے.

1
کہ اگر دیکھے کہ چوپائے کسی مکان یا دکان یا باغ میں ڈوب گئے ہیں دلیل ہے کہ کسی مشکل کام میں عاجز ہو گا اور آخر کار رہائی پائے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 کہ غرق ہونا یا ڈوب جانا خواب میں چار وجہوں پر ہے۔

, مال بہت سا,   اقبال ,   صحبت ساتھ بد مذہب لوگوں کے,  منفعت۔

 

khwab mein doobna dekhna

 

غرق (ڈوبنا )

1

خواب میں اگر کوئی اپنے آپ کو غرق ہوتا دیکھے تو انجام کار آگ میں ہونے کی طرف اشارہ ہے فرمان خداوندی ہے : مِمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوا فَأَدْخِلُوا نَارًا ﴾ وہ اپنی غلطیوں کی بنا پر غرق کئے گئے اور جہنم میں داخل کئے گئے ۔ غرق ایسا معاملہ ہے جس میں اللہ کی رضا نہیں ہے۔

2

 اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو غرق دیکھے تو وہ بہت زیادہ گناہوں کے ارتکاب کی غلطی کریگا۔

3

 اگر کوئی خواب میں ڈوبنے کی حالت میں مرجائے تو اسکے کفر یا بدعت میں پڑ جانیکا خطرہ ہے۔

4

 اگر کوئی خواب میں سمندر میں غرق ہونے کے بعد پانی کے اوپر تیرنے لگا۔ اس حال میں کہ اس کے ہاتھ پاؤں حرکت کر رہے تھے۔ کبھی وہ پانی میں گھس جاتا ہے اور کبھی تیر نے لگ جاتا ہے۔ تو دنیا میں مگن ہو کر غناء کی کوشش کرتے ہوئے کافی مال و دولت جمع کر لیگا۔

5

اگر خواب میں سمندر میں داخل ہونے کے بعد باہر نکل آیا، غرق نہیں ہوا تو دنیا کے معاملے سے دین کی درستگی کی طرف آنے کا شارہ ہے۔

6

 اور اگر خواب میں سمندر میں داخل ہونے والے آدمی پر سبز لباس ہو تو وہ علم اور پر ہیز گاری حاصل کریگا۔

7

 اگر کوئی خواب کے اندر سمندر میں ڈوبا اور سمندر میں نیچے ہی چلا گیا تو اس میں دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر غضبناک ہوگا یا پھر ایسا عذاب دیگا جس میں یہ بندہ مر جائیگا۔

8

 کا فرا گر خود کو خواب کی حالت میں سمندر میں غرق ہوتا دیکھے تو وہ مسلمان ہوگا، فرمان خداوندی ہے: حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ آمَنَتْ أَنَّهُ لَا إِلهُ إِلَّا لَّذِى آمَنْتُ بِهِ بَنُوا إِسْرَائِيلَ وَآنَ مِنَ الْمُسْلِمِینَ ﴾ یہاں تک کہ جب اس کو غرق نے پالیا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لایا کہ کوئی خدا نہیں سوائے اس خدا کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے اور میں بھی مسلمانوں میں سے ہوں۔

9

 اگر کوئی خواب میں پانی میں غرق ہونے کی وجہ سے خود کو مرا ہوا دیکھے۔ تو اس کے دشمن کے اس کے ساتھ مکر کرنے پر دلالت ہے۔

10

خواب میں صاف پانی میں غرق ہو نا مال کثیر میں غرق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

 

khwab mein doobna dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support