khwab ki tabeerkhwab ki tabeer chay se

khwab mein chuna dekhna

خواب میں چونا دیکھنا

khwab mein chuna dekhna khwab mein chuna dekhna

khwab mein chuna dekhna

:خواب میں چونا دیکھنا

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونا جنگ اور خصومت ہے۔

2

اگر دیکھے کہ اُس کو کسی نے چونا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑائی اور جھگڑے میں پڑے گا

3

اور اگر دیکھے کہ اُس نے کسی کو چونا دیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

 

:حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونا سختی ہے اور جس بنیاد کو چونے سے درست دیکھے ۔ سب بد ہیں۔ کیونکہ چونا آگ سے پکایا جاتا ہے اور اگر دیکھے کہ اُس نے چونا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کے مرنے کا خوف ہے۔

 

khwab mein chuna dekhna

 

:تنور (چونا لگانا)

1

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ حمام میں اپنے بدن پر چونا لگا کر نہا رہا ہے ۔ تو تعبیر ہے کہ اس کو قرض سے نجات ملے گی

2

اگر حالت غم میں ہے تو غم دور ہو گا۔

3

اگر خوف زدہ ہے تو اس سے نجات پائیگا ۔

4

اگر مریض ہے تو صحت یاب ہوگا،

5

اور اگر صاحب خواب غلام ہے تو ا سے آزادی ملیگی ۔

6

اگر حج نہیں کیا تو ج نصیب ہوگا اگر نی ہے تو فقیر ہو گا۔ یہ تمام تعبیر میں اس صورت میں ہیں جب چونا اس کے بالوں کو صاف کر دے۔

7

اگر بدن کے بال نہ مٹے تو یہ ایسے غم کی علامت ہے جو جلد ختم ہو جائیگا ۔

8

اگر چہرے کے علاوہ سارے بدن پر چونا مل لیا تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب کا انتقال ہو جائیگا ۔

9

 اگر بیداری میں بال نہ ہوں اور وہ خواب میں چونا لگا کر زیر ناف بالوں کے علاوہ بالوں کو صاف کرے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کا انتقال ہو گا، مال ختم ہوگا اور اس کی عورتیں باقی رہیں گی ۔

10

خواب دیکھا کہ وہ کسی دوسرے آدمی کے بدن میں چونامل رہا ہے تو اشارہ ہے کہ اس کو اپنے شر سے ہلاک کریگا اور ان کے مال کو ختم کریگا۔

11

 اگر زیر ناف بالوں پر چونا لگایا اور بال صاف ہو گئے تو کشادگی کی دلیل ہے اور اگر بال صاف نہ ہوئے تو زیادت حزن اور قراضدار ہونے کی علامت ہے ۔

12

 خواب میں بعض بالوں کا ختم ہونا اور بعض کا باقی رہنا بعض غم کے دور ہونے اور بعض کے باقی رہنے کی طرف اشارہ ہے۔

 

 

khwab mein chuna dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support