khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein dua karna

خواب میں دعا کرنا

khwab mein dua karna khwab mein dua karna

khwab mein dua karna

:خواب میں دعا کرنا

1
 خواب میں دعا کرنا بیداری میں عبادت کرنے یا خاص نماز پڑھنے کی طرف اشارہ ہے اور خواب میں دعا کرنا اپنے مقصد کو حاصل کرنے یا باٹا نصیب ہونے کی بھی بشارت ہے۔

2

آہ وزاری اور چیخ کر دعا کرنا مصائب اور فتنوں میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے

3

(۳) کبھی رو رو کر دعا کرنا قلت باران کی طرف اشارہ ہوتا ہے دعا کی دلالت نماز پر بھی ہوتی ہے

4

 چنانچہ دعا اگر معروف ہو تو اسکی دلالت فرض نماز پر ہوتی ہے اور ذکر اللہ سے خالی دعا ریا کی علامت ہے۔

5

 خواب میں آہستہ دعا کرنا مبارک بیٹا نصیب ہونے کی خبر دیتا ہے۔

6

 خواب میں کسی قوم کو اجتماعی حالت میں دعا کرتے ہوئے دیکھنا اجتماع اولاد اور ان میں زیادتی ، نعمتوں میں برکت عز و شرف آپس کی رقابتوں کی دوری کی بشارت ہے ۔

7

دعا سے اجتناب کر نا محرم بننے کی دلیل ہے جیسا کہ احرام باندھنا دعا سے اجتناب کی علامت ہے ۔

8

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اللہ تعالی سے دعا کر رہا ہے یا اسکے لئے دعا مانگی جارہی ہے تو ایسا شخص قابل رشک ہے اور کبھی خواب میں دعا کرنا ضرور ریا ت کے پوری ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

9

کبھی دعا کرنا قبولیت کی بشارت ہے خصوصاً اگر دعاء مسجد یا کسی اور مبارک مقام میں مانگی جائے ۔

10

 رات کے اندھیرے میں دعا مانگنے کی تعبیر غم سے نجات ملنے کی بشارت ہے۔ (۱۰) خواب میں کسی آدمی کو بلانا اسکے خوف سے ان سے انکساری کے ساتھ پیش آنے کی علامت ہے

 

khwab mein dua karna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support