khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ttay se

khwab mein tiddi dekhna

خواب میں ٹڈی دیکھنا

khwab mein tiddi dekhna khwab mein tiddi dekhna

khwab mein tiddi dekhna

:خواب میں ٹڈی دیکھنا

جراد (ٹڈی)

1
اس کی دلالت اللہ تعالی کے عذاب اور خدائی فوج پر ہوتی ہے اس لئے کہ یہ موسیٰ علیہ السلام کے معجزات میں سے ہے

2

کسی مقام پر ان کا اتر جانا یا اس مقام میں کوئی نقصان پہنچا کر آسمان کی طرف اڑ نا تکلیف دہ لوگوں کی آمد کی دلیل ہے یا بارش برسنے کی طرف اشارہ ہے

3

 چھوٹی ٹڑیوں کی تعبیر بڑی کے مقابلے میں اچھی نہیں ہے چنانچہ اسکی تعبیر بد اخلاق و بدسیرت فوج مسلط ہونے سے کی جاتی ہے

4

بعض علماء کی رائے ہے کہ ٹڈی کی دلالت چٹیل میدان پر بھی ہوتی ہے۔

5

ٹڈی سے کچھ گرتا ہوادیکھنا

عذاب الہی کی طرف اشارہ ہوتا ہے  کسی ایسے علاقے میں ٹڈی دیکھنا جہاں اسکوکھا یا جاتا ہو یا اس سے کوئی دوسرا فائدہ حاصل کیا جاتا ہو رزق ملنے کی دلیل ہے۔

6

 ہانڈی یا کسی اور برتن کے اندرٹڈی کا گرنا درہم ودنا نیر ملنے کی طرف اشارہ ہے  ہر اس جگہ میں ٹڈیوں کو دیکھنا جہاں ظاہر ہو کہ نقصان نہیں پہنچ سکتا غم کے دور ہونے کامیابی اور خوشی کی دلیل ہے

7

 کسی نے خواب دیکھا اس پر سونے کی ٹڈیوں کی بارش ہو رہی ہے تو تعبیر ہے کہ۔ اس کا جو مال ختم ہوا ہے اللہ تعالیٰ اس کا نعم البدل عطا کرے گا اگر غمگین شخص یہ خواب دیکھے تو یہ غم دور ہونے کی دلیل ہے۔

8

بعض علماء کی رائے ہے کہ

ٹڈی کی تعبیر دھو کہ باز نانبائی سے بھی کی جاتی ہے۔  بعض معبرین کی رائے ہے کہ ٹڈی کی تعبیر فتنہ اور دشمن ہے۔

9

 خواب میں کھیتوں اور گاؤں کے اندر ٹڈی دیکھنا تکلیف و شدت اور اشیاء کے باطل ہونے اورہلاکت کی علامت ہے۔ اس لئے کہ یہ نباتات پر واقع ہو کر اسکو برباد کرتے ہیں۔

10

 کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے ٹڈیوں کو پکڑ کر ایک مٹکے میں ڈالدیا۔ تو تعبیر ہے کہ اس کو دراہم ملیں گے اور وہ ان کو کسی عورت کے پاس لے جائیگا  کبھی اسکی دلالت شور شرابا کر نے والی فوج پر بھی ہوتی ہے۔

11

مکان کے اندر یا مکان کی چھتوں پر ان کا گرنا بارش پر دلالت کرتا ہے ۔

12

 ٹڈیوں کا بہت زیادہ ہونا یا لوگوں کا اسکے خلاف کاروائی کرنا۔ یا زمین و آسمان کے درمیان انہیں دیکھنا عذاب الہی کی دلیل ہے۔ اور لوگوں کا ان کو جمع کرنا اور۔ کھانا اور ان کی طرف سے کوئی ضرر و نقصان نہ ہو نا۔ رزق کی وسعت اور معاشی بہتری پر دلالت کرتا ہے۔

13

 بعض اصحاب تعبیر کی رائے ہے کہ

کبھی اسکی دلالت دشمنوں کے اندر گھس آنے اور۔ جیش عظیم کے ذریعے قلعوں پر حملہ آور ہونے اور اموال چھینے پر بھی ہوتی ہے۔

14

کبھی اسکی دلالت رزق حلال پر بھی ہوتی ہے

15

خواب میں ٹڈی کھانا فوج کی طرف سے کچھ ملنے کی دلیل ہے۔

16

چھوٹی ٹڈیاں عوام الناس اور ان کے شور وشرابے کی علامت ہے اور۔ کبھی ان کی دلالت بارش اور اونٹوں پر بھی ہوتی ہے۔

17

 کبھی اس کی دلالت اس شہر میں داخل ہونے والے دوستوں پر ہوتی ہے۔ جس شہر میں ان کو خواب میں دیکھا ہے اور۔ خواب میں زیادہ ٹڈیاں پکڑنا عورتوں کو خطبہ نکاح دینے میں زیادہ کلام کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

khwab mein tiddi dekhna khwab mein tiddi dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support