khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein jahanum dekhna

خواب میں جہنم دیکھنا

khwab mein jahanum dekhna khwab mein jahanum dekhna

khwab mein jahanum dekhna

 

:خواب میں جہنم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

اگر دیکھے کہ وہ جہنم میں ہے اور باہر نہیں نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ گار اور بد عمل ہے۔ اس کو تو بہ کرنی چاہئے،۔

2

اور اگر جہنم کو دیکھے اور اُس کو اُس سے کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور آخر کار سلامتی پائے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ جہنم میں مقیم ہے اور نہیں جانتا ہے کہ کب اُس میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ دنیا میں روزی کے در پے رہے گا اور اگر دیکھے کہ اہل جہنم کا کھانا پینا کھاتا ہے اور آگ میں جل رہا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا میں برا عمل کرے گا اور آخرت میں اس پر وبال ہو گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ اُس کو فرشتہ نے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر جہنم میں ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کے لئے بد بختی کی علامت ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

اگر اپنے آپ کو جہنم میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ گناہ کرنے پر دلیر ہو گا اور اگر دیکھے کہ تھو ہر اور کھولتا ہوا پانی پیتا ہے۔ دلیل ہے علم باطل اور مجھول میں مشغول ہو گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ تلوار کھینچی ہے اور جہنم میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ فحش اور بری بات کہے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ جہنم میں کوئی چیز کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی یتیم کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ اُس نے جہنم  کے پاس آگ روشن کی ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی مشکل کام اُس کو پیش آئے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کو جہنم میں کھینچ کر لے گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ آخر کار کافر ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے – يَوْمَ يَسْحَبُوْنَ فِي النَّارِ عَلَى وَجُوْهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرْ (جس دن چہروں کے بل دوزخ میں گھسیٹ کر ڈالے جائیں گے۔ دوزخ کی گرفت کا عذاب چکھو-)

2

اور اگر دیکھے کہ جہنم میں گیا ہے اور باہر آیا ہے۔ دلیل ہے کہ جو گناہ اُس نے کیا ہے، اُس سے توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو دوزخ میں لے گئے ہیں اور وہ فریاد تک نہیں کر سکا۔ یہ اُس کے کفر کی دلیل ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے – قَالَ احْسَنُوْا فِيْهَا وَلَا تُكَلِّمُونَ۔ حکم ہو گا کہ اس میں دفع ہو جاؤ اور بولومت)۔

3

اور اگر دیکھے کہ اُس نے جہنم کی آواز سنی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کو بادشاہ کی بیبت اور سیاست پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے جہنم  کے پاس قرار لیا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا اس پر تنگ ہو گی۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ خواب میں جہنم کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) حق تعالی کا غضب (2) گناہ میں مبتلا ہونا (3) بادشاہ کا ظلم (4) دنیا کی تنگی (5) رنج و مصیبت (6) اس کا دوزخی ہونا۔

 

khwab mein jahanum dekhna khwab mein jahanum dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support