khwab ki tabeer ghain se

khwab mein ghota lagana

پانی میں غوطہ لگانا

khwab mein ghota lagana

khwab mein ghota lagana

اگر کوئی خواب میں خود کو سمندر کے پانی میں غوطہ لگاتے ہوئے دیکھے۔ غوطہ لگانے کی وجہ سے سمندر کی گہرائی سے اس کے جسم کو بھی لگ گیا۔ تو اشارہ ہے بادشاہ کی جانب سے اسے غم کا سامنا کرنا پڑیگا۔

اگر سمندر سے غوطہ لگانے کے وقت موتی وغیرہ بھی نکا لے۔ تو بادشاہ کی طرف سے لونڈی حاصل ہوگی۔ یا سمندر سے نکالے گئے موتیوں کی بقدرعلم یا خزانہ ملے گا ۔

 اگر کوئی خواب میں خود کو نہر میں غوطہ لگاتے ہوئے دیکھے درانحال یہ کہ اسے نہر سے نکلنے پر بھی قدرت نہیں ہے تو اشارہ ہے کہ اسے تکلیف کا سامنا ہوگا. جس پر تحمل اور صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائیگا۔

،اگر کوئی خواب میں خودکوموتی وغیرہ کے حصول کے لئے سمندر میں غوطہ لگاتا ہوا دیکھے تو اس میں علم مال یا اس جیسی کسی چیز کے طلب کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ اور سمندر سے حاصل کئے جانے والے موتیوں کی بقدر مطلوبہ چیز میں حاصل کر سکے گا۔

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support