khwab ki tabeerkhwab ki tabeer hay se

khwab mein hamal dekhna

khwab mein hamal dekhna khwab mein hamal dekhna

khwab mein hamal dekhna

حبل المرأة (حمل عورت)

01

 اس کی دلالت کسی کام میں مسلسل محنت کی بدولت بڑھنے والے زیادہ مال حاصل کرنے۔ اور فخر وعزت اور اچھی شہرت پانے کی دلیل ہے۔ 

02

کسی مرد کا خواب میں اپنے آپ کو حاملہ دیکھنا ایسے پوشیدہ غم پر دلالت کرتا ہے۔ جس کے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ ظاہر ہونے کا خوف ہو۔

03

کبھی حمل کی دلالت صاحب خواب کے لئے خواہ مرد ہو یا عورت دنیا کی زیادتی پر ہوتی ہے ۔

04

خواب میں کسی حاملہ عورت کو دیکھنا غم و تکلیف پر دلالت کرتا ہے۔ عالم کے لئے حمل دیکھنا زیا دت علم کی دلیل ہے اور صنعت کار کے لئے غیر سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے ۔

05

کبھی مرد کا حمل غم و تکلیف اور دشمنوں کے ساتھ مجاورت پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی یہی خواب جنونی عشق کی بھی علامت ہوتا ہے ۔

06

کبھی اس خواب کی دلالت اس شخص پر بھی ہوتی ہے جولڑ کیوں اور لڑکوں کو ایک محل میں جمع کرتا ہے۔ اور غیر فطری کام کرتا ہے یا اس کی تعبیر وہ شخص ہے جو اپنی حالت کو پوشیدہ رکھتا ہے۔ مگر وہ ظاہر ہو جاتی ہے۔ یا صاحب خواب کے مرض استقاء میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

07

اور کبھی اس خواب سے صاحب رؤیا کے گھر میں چور داخل ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ کبھی یہ خواب خود صاحب خواب کے چوری کرنے اور مالک سے چھپانے پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی مرد کا حمل والا ہونا ری سے یا کچی کھجور میں کھا کر اپنے آپ کو ہلاک کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ کبھی مرد کے حمل میں ہونے کی دلالت کسی اجنبی معزز آدمی کے اس کے جوار میں مدفون ہونے پر ہوتی ہے ۔

08

کبھی یہی خواب صاحب حمل کے بہت زیادہ جھوٹ بولنے پر دلالت کرتا اور کبھی اس کی دلالت اپنے اعتقاد فاسد کو چھپانے پر بھی ہوتی ہے۔ اور باکرہ عورت کا حاملہ ہونا گھر والوں کو اس کی وجہ سے تکلیف پہنچنے پر دال ہے۔

09

کبھی اس کی دلالت محلے میں چوڑیا آگ لگنے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آنے پر ہوتی ہے ۔ کبھی اس کی دلالت غیر
مناسب چیز تیار کرنے اور کبھی غیر کفو میں نکاح ہونے اور نکاح سے پہلے بکارت کے زائل ہونے پر ہوتی ہے۔ 

10

بانجھ عورت یا نر حیوان کو حاملہ ہوتے دیکھنا قحط سالی خیر و برکت کی کمی، چوروں اور خوارج کے جانب سے شرور وفتن کی کثرت کی علامت ہے

11

خواب میں مذکورہ افراد کا وضع حمل ڈراؤنے اور درندوں کی صورت میں ہونا ان کے غم و تکلیف کے دور ہونے اور جس جگہ پر وضع حمل ہو وہاں خوف و غم طاری ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

12

کسی نے خواب دیکھا کہ اس کی بیوی حاملہ ہوئی ہے تو یہ دنیاوی خیر کی علامت ہے

13

بوڑھی عورت کا حمل اسلحہ ذخیرہ کرنے کی طرف اشارہ ہے 

14

بعض نے کہا ہے بوڑھی کا حمل عمل میں ستی پر دلالت کرتا ہے اور بعض کی رائے کے مطابق یہ خواب قحط سالی کے بعد  خوشحالی کی علامت ہے۔

15

غیر شادی شدہ مرد کے لئے یا بیوی اور غیر شادی شدہ عورت کے لئے خواب میں حاملہ ہونا صاحب شوہر ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

 

khwab mein hamal dekhna

 

:آستنی (حمل)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح بڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو پیٹ کی بڑائی کے اندازے پر دنیا کا مال اور نعمت حاصل ہوگی۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر نابالغ بچہ اپنے آپ کو حمل والا خواب میں دیکھے۔ اگر لڑکا ہے تو اُس کے باپ کو نعمت اور مال حاصل ہو گا اور اگر لڑکی ہے تو اس کی ماں کو مال و نعمت ملے گی۔

khwab mein hamal dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support