khwab mein hazrat jibrail ko dekhna
خواب میں حضرت جبرائیل کو دیکھنا
khwab mein hazrat jibrail ko dekhna khwab mein hazrat jibrail ko dekhna
:خواب میں حضرت جبرائیل کو دیکھنا
1
خواب میں حضرت جبریل کو خوشی کی حالت میں بات چیت وعظ و نصیحت یا وصیت کرتے ہوئے۔ یا کسی قسم کی خوشخبری سناتے ہوئے دیکھنا شرف وعزت، قوت کامیابی اور بشارت کی دلیل ہے۔
2
یہ خواب مظلوم کے لئے مدد مریض کے لئے شفاء خوف زدہ کے لئے امن غمزدہ کے لئے غم سے نجات اور غیر حاجی کے لئے حج کی دلیل ہے ۔
3
کبھی اس کی تعبیر شہادت کی موت نصیب ہونے سے بھی کی جاتی ہے اگر چہ طویل زندگی گزارے
4
خواب میں حضرت جبریل سے کوئی چیز کھانا وغیرہ لینا اہل جنت میں سے ہونے کی دلیل ہے
5
اگر کا فرخواب میں حضرت جبریل کو دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ شدت وخوف اور عقوبت میں مبتلا ہو گا
6
کسی نے خواب دیکھا کہ وہ حضرت جبرئیل اور حضرت میکائیل کے درمیان معادلہ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ جبر میں یہودیوں کی موافقت کریگا اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی اور عذاب کی علامت ہے۔
7
کسی نے دیکھا گویا حضرت جبریل نے
اس کو سلام کیا تو دلیل ہے کہ وہ بہت بڑا عالم بنے گا اور اس کا نام بلند ہوگا
اور اہل علم کے ہاں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
8
حضرت جبرئیل کی زیارت بادشاہ کی طرف سے پیغام لانے والا۔ پوشیدہ رازوں کے امین مرتبہ اور اولاد کی بشارت ہے۔
9
حضرت جبریل کو دیکھنا بعض اوقات عبادت گذاری اور اصحاب باطن کے لئے علم الاسرار کی تعلیم پر بھی دلالت کرتا ہے۔ کبھی اس کی رؤیت قریب الہلاک لوگوں کے لئے روح کی علامت ہوتی ہے۔
10
بسا اوقات زیارت حضرت جبریل نقل وحرکت کرنے اور دشمنوں کے مقابلے میں کسی کی مدد کرنے کی علامت ہوتی ہے اور۔ کبھی ان کی رؤیت علم الشریعت اور علم نجوم پر مطلع ہونے کی بھی دلیل ہوتی ہے۔
11
خواب میں حضرت جبریل کو مغموم حالت میں دیکھنا شدت و عقوبت میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔
12
کسی نے خواب دیکھا کہ اس کی صورت حضرت جبریلؑ کی صورت بن گئی تو دلیل ہے کہ۔ صاحب خواب کثیر البرکت اور سخی ہوگا۔