khwab ki tabeerkhwab ki tabeer pay se

khwab mein parwana dekhna

خواب میں پروانہ دیکھنا

khwab mein parwana dekhna khwab mein parwana dekhna

khwab mein parwana dekhna

:خواب میں پروانہ دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پروانہ کا دیکھنا مرد ضعیف اور نادان ہے کہ اپنے آپ کو نادانی سے ہلاکت میں ڈالتا ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ پروانہ اُس کے پیچھے سے اڑا اور اُس نے اُس کو پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی دوشیزہ کنیز سے اس کا فرزند ہو گا

2

اور اگر خواب میں دیکھا کہ پروانہ کو مارا یا اُس کے ہاتھ میں ہلاک ہوا تو دلیل ہے کہ اُس کا فرزند ہلاک ہو گا۔

 

 

 

فراش (پروانه)

1

پروانے کو خواب میں دیکھنا جہالت اور بادشاہوں کی خدمت اور سیاست میں نا تجربہ کاری پر دلالت کرتا ہے۔ بسا اوقات اسے دیکھنا محبت اور نفس کو ہلاکت میں ڈالنے کی طرف مشیر ہوتا ہے۔

2

پروانہ دیکھنا جہنمی یا خوف اور ڈرنے پر دلالت کرتا ہے فرمان خداوندی ہے ﴿ يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ جس دن ہوئے لوگ جیسے پروانے بکھرے ہوئے فراش کا خواب میں دیکھنا کمزور ذلیل دشمن اور بڑے کلام پر دلالت کرتا ہے۔

3

کامیابی حاصل کرنے والوں کے لئے خواب میں پروانہ بہادری وسختی۔ جبکہ شریروں کے لئے بری عورتوں کی موافقت کرنے پر دلالت کرتا ہے ۔

4

ریشم کے کیڑے بھلائی پھیلانے اور برائی سے رکنے والے بہترین لوگوں پر دلالت کرتے ہیں یا ان کی دلالت کم عمر اولاد پر ہوتی ہے یا اچھے طریقہ چھوڑنے والوں پر ہوتی ہے۔ جبکہ بسا اوقات موت کے قریب اور کام کی انتہاء پر بھی دلالت ہوتی ہے۔ اسی طرح کپڑے وغیرہ بننے والے مردوں اور عورت پر بھی اس کی دلالت ہوتی ہے۔

 

khwab mein perwna dekhna khwab mein perwana dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support