khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein jaal dekhna

خواب میں جال دیکھنا

khwab mein jaal dekhna khwab mein jaal dekhna

khwab mein jaal dekhna

خواب میں جال دیکھنا  :دام (جال)

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

 خواب میں جال مکر اور حیلہ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں پھندے میں پھنسا ہے تو اُس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جانور کو پھندے میں لایا ہے۔ تو یہ شخص اس جانور سے منسوب ہے اس کو مکر و حیلہ سے قبضہ میں لائے گا۔

 

khwab mein jaal dekhna

 

:فح الصائد (شکاری کا جال)

1

 خواب میں شکاری کا جال دین داری میں پیچھے رہنے والے حیلہ اور مکر کرنے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

2

 اگر خواب میں کسی نے خود کو چڑیا کے شکار کے لئے جال لگاتے دیکھا تو وہ کسی مضبوط آدمی سے مکر کر دیگا۔

3

 خواب میں عورت نے خود کو جال لگاتے ہوئے دیکھا اور جب بھی جال لگایا اس میں پرندہ آکر اڑ گیا تو دلیل ہے کہ یہ عورت اپنے شوہر سے حمل چاہتی ہے لیکن حمل نہیں ٹھہرتا۔

 

khwab mein jaal dekhna

 

شبکه (شکاری کا جال)

1

(۱) خواب میں شبہ دیکھنا مکر و فریب۔ رزق۔ علم اور امیدوں کے بر آنے اور دشمن پر فتحیابی کی دلیل ہے۔

2

اگر صاحب خواب جال یا شکاری کے جال میں جا پڑا تو خوف ہے کہ۔ شاید اسے قید کیا جائے یا مرض میں مبتلا ہو جائے یا غیر موافق بیوی یا بیٹا عطا ہو ۔ یا ایسا مال جس کی وجہ سے قید کیا جائیگا۔

3

جال دیکھنا پریشان لوگوں کے حق میں سختی اور غلاموں کے حق میں اس بات پر دلالت ہے کہ انہیں بھر پور مشقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیز غلاموں کے ساتھ جن لوگوں کی معیشت وابستہ ہے انہیں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

4

مسافر کے حق میں سفر سے واپس لوٹ آنے کی دلیل ہے۔ خاص طور پر بحری سفر کرنے والے کے حق میں جال غموں کی زیادتی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

5

شکاری کے حق میں خیر و منفعت کا پہلو ہے۔ نیز یہ خواب اس شخص کے حق میں باعث خیر ہے کہ جس کی کوئی چیز گم ہو گئی ہو۔

khwab mein jaal dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support