khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif sekhwab ki tabeer seen se

khwab mein suraj dekhna

خواب میں سورج کو دیکھنا

khwab mein suraj dekhna khwab mein suraj dekhna khwab mein suraj dekhna

khwab mein suraj dekhna

:خواب میں سورج کو دیکھنا آفتاب 

 

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

کہ خواب میں آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بزرگوار ہوتا ہے۔ اگر خواب دیکھے کہ اُس نے آفتاب کو آسمان سے پکڑا ہے۔ یا اپنی ملک میں لیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہی یا بزرگی پائے گا۔ یا بادشاہ کا دوست اور مقرب خود آفتاب ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ آفتاب کے اندازے پر بادشاہ ہو گا۔ اگر بادشاہی کے اہل سے نہ ہو گا۔ تو اپنی ہمت کے برابر بزرگی اور حشمت پائے گا۔ کہ آفتاب سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کے ساتھ جنگ اور خصومت کرے گا۔

اگر دیکھے کہ آفتاب کی جگہ چاند قائم ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ ہو گا۔ سلطنت برقرار رہے گی۔دیکھے کہ آفتاب سے نور لیتا ہے تو دلیل ہے کہ بڑے بادشاہ سے ملک لے گا۔  اگر  آفتاب کو پکڑا ہے، لیکن آسمان سے نہیں۔ اور اُس کی شعاع اور نور بھی نہیں ہے او رتاریک و تیرہ ہے۔ تو غم سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب تاریک اور سیاہ ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اپنے کاموں میں محتاج ہو گا۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب بزرگوار بادشاہ ہوتا ہے۔ اور چاند و زیر اور زہرہ عورت اور عطار د بادشاہ کا منشی اور مریخ شاہی پہلوان اور باقی ستارے بادشاہی لشکر ہوتے  ہیں۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ خواب میں سورج( آفتاب) باپ اور چاند ماں اور باقی ستارے بھائی ہوتے ہیں۔ چنانچہ حق تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے میں بیان فرمایا ہے۔ اِنّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَالشَّمْسَ 
وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِین (میں نے خواب میں گیارہ ستارے دیکھے اور آفتاب اور چاند کو دیکھا ہے۔ کہ مجھ کو سجدہ کرتے ہیں۔) اور جو زیادتی اور کمی آفتاب اور مہتاب(چاند) اور ستاروں میں دیکھے۔ تو ماں باپ اور بھائیوں پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آفتاب روشن اور پاکیزہ نکلا ہے۔ اور اس کے گھر میں چمکا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اپنے خویشوں میں سے عورت چاہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابر  وغیرہ آفتاب کے نور کو ڈھانپتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا حال خطرناک ہو گا۔ اور اُس کے احوال خاص کر جب آفتاب کو کھلتا دیکھے بدل جائیں گے۔

اور اگر دیکھے کہ آفتاب سیاہی سے روشنی میں آیا ہے۔

تو دلیل ہے کہ بادشاہ بیمار ہو کر جلدی شفاء پائے گا۔ اگر دیکھے کہ آفتاب کے جسم پر رسی یا دھاگا لٹکا ہوا ہے۔ اُس نے اُس پر ہاتھ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے مدد اور قوت حاصل ہوگی۔ 

اور اگر دیکھے کہ وہ رسی ٹوٹ گئی ہے۔ اور وہ گر پڑا ہے تو دلیل ہے بزرگی اور مرتبے سے گر جائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں آفتاب یا مهتاب کو سجدہ کیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ یا خطاء ظاہر ہوگی۔ دیکھے کہ آفتاب یا ماہتاب یا تمام ستارے ایک جگہ جمع ہیں۔ اور وہ اُن کے نور کو لیتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ جہان کی بادشاہی حاصل کرے گا۔ اور جہان کے سب بادشاہ اُس کے تابع  ہوں گے۔ دیکھے کہ سورج اور چاند اور ستارے پکڑے ہیں۔ اور سب سیاہ اور تاریک ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ہلاک ہو جائے گا۔ خاص کر اگر ظالم اور ستمگر بھی ہے۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر دیکھے کہ آفتاب کے درمیان سیاہی کا نقطہ ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دلِ ملک میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دو آفتاب آپس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے۔  آفتاب کو زمین پر اترا ہوا بے نور دیکھے تو دلیل ہے کہ اُس ملک کا بادشاہ سلطنت سے معزول ہو گا۔  ملک سے بے بہرہ ہو گا۔

  آفتاب کو اپنے ہاتھ میں سیاہ دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور خواب دیکھنے والا دونوں غم میں مبتلا ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کسی سوراخ میں گم ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا۔  عام خلقت کو رنج و غم ہو گا۔  دیکھے کہ آفتاب اور ستاروں کو کسی چیز نے چھپا لیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ لشکر سمیت دشمن سے شکست پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی پرستش کر رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کا مقرب ہو گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُس کا چہرہ آفتاب کی طرف ہے۔ پھر آفتاب سے چہرہ پھیر لیا ہے تو دلیل ہے کہ پہلے کافر تھا۔ پھر مسلمان ہوا اور انجام کار پھر کافر ہو جائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ آفتاب کو پھر دیکھا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ کسی نا امید چیز سے رنج پائے گا۔ آفتاب کو اپنے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اور حشمت {۱۳} اور بزرگی پائے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے

کہ آفتاب کو دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہ پر ہے۔1 -اول خلیفہ 2- دوم سلطان بزرگ3-سوم رئیس 4-چهارم حاکم بزرگ -5- پنجم عادل بادشاہ 6- ششم رعیت کا فائدہ 7- ہفتم مرد کے لئے عورت
اور عورت کے لئے مرد – 8- ہشتم نیک اور روشن کام۔

 یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ آفتاب کو سجدہ کرتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ اُس پر مہربانی کرکے اپنا مصاحب بنائے گا۔ مرتبہ بڑا ہو گا۔ ملک کے رئیس اور امیر عدل کریں گے۔ اور صرف آفتاب کی شعاع کو دیکھنا اسکے برعکس حکم رکھتا ہے۔

 

khwab mein suraj ko dekhna khwab mein suraj ko dekhna khwab mein suraj ko dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support