khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein janaza dekhna

خواب میں جنازہ دیکھنا

khwab mein janaza dekhna khwab mein janaza dekhna

khwab mein janaza dekhna

:خواب میں جنازہ دیکھنا

1
اگر کوئی خواب میں جنازہ لے جاتوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب اتنے لوگوں پر حکومت کرے گا۔ لیکن ان پر ظلم کرے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ وہ خود مرا ہے اور اُس کا جنازہ لے گئے ہیں اور لوگ جنازے کے پیچھے چلتے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ شرف و بزرگی پائے گا۔ لیکن اُس کا دین خراب ہو گا اور اس قوم پر حکومت کرے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ خود مردے کا جنازہ اٹھا کر لے جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا۔ اور اُس سے خیر اور نیکی دیکھے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ لوگ اُس کے جنازے کے پیچھے چلتے ہیں اور ہوا میں ہیں تو دلیل ہے کہ اُس شہر کا کوئی بڑا آدمی سفر میں مرے گا۔

5

اور اگر اپنا جنازہ دیکھے کہ زمین پر جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ زندے کا جنازہ لے جارہے ہیں اور اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے تو اس کی عزت و مرتبے اور کام کے نقصان کی دلیل ہے

2

اور اگر دیکھے کہ لوگ اُس کے جنازے کے پیچھے تھے تو اس کی تاویل اوّل کے خلاف ہے ،

3

اگر دیکھے کہ اس کا جنازہ جارہا تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ظلم کرے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ جنازہ ہلکا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر رحم کرے گا اور اُس کا حال نیک ہو گا۔

5

اور اگر دیکھے کہ جنازے سے گرا ہے۔ پالے جانے والوں نے اُس کو گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبے سے گرے گا اور اس کا کام رُک جائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جنازہ خواب میں تین وجہ پر ہے۔ اول بزرگی، دوم ولایت، سوم عزت و مرتبه  اور رفعت

 

khwab mein janaza dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support