khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein jihad karna

خواب میں جہاد کرنا

khwab mein jihad karna khwab mein jihad karna

khwab mein jihad karna

:غزا کردن (جهاد کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

اگر خواب میں دیکھے کہ راہ خدا میں جہاد کرتا ہے دلیل ہے کہ۔ اُس کا اور اُسکے خویشوں کا کام نیک ہو گا اور۔ سب سے بے نیاز ہو جائیں گے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے وَمَنْ يُّهَا جِرْ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مَرَاغَمًا كَثِيرَ اوَّسَعَةً۔ ( اور جو شخص راہ خدا میں ہجرت کریگا تو زمین پر بہت سا منافع اور کشائش پائے گا)۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے جہاد سے منہ موڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے منہ کو پھیر لے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے هَلْ عَسَيْتُمْ أَنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِعُوا أَرْحَامَكُمْ۔ (کیا قریب ہے کہ تم کو حکومت حاصل ہوا اور زمین میں فساد کرو اور قطع رحمی کرد)۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

اگر دیکھے کہ جہاد پر گیا ہے دلیل ہے کہ۔ دولت اور نعمت اور بزرگی پائیگا۔ فرمانِ حق تعالی۔” و فَضَّلَ الله الْمُجَاهِدِيْنَ عَلَى الْقَاعِدِيْنَ أَجْرًا عَظِيمًا”۔ ( اور اللہ نے جہاد کرنیوالوں کو بیٹھنے والوں پر اجر عظیم عطا فرمایا ہے)۔

2

اور اگر دیکھے کہ اس ملک کے لوگ جہاد کے لئے باہر نکلے ہیں دلیل ہے کہ۔ عزت اور مرتبہ پائے گا اور لوگوں کو مغلوب کرے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

اگر دیکھے کہ کافروں کے ساتھ تنہا جنگ کرتا ہے دلیل ہے کہ۔ دشمنوں پر فتح پائے گا اور۔ اُس کو روزی حلال ملے گی۔ اور عمر دراز ہوگی۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے۔ “وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ فَرِحِيْنَ بِمَا أَتَهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ”۔ (اور جو لوگ اللہ تعالی کی راہ میں قتل کئے گئے ہیں۔ ان کو مردہ گمان نہ کرو بلکہ اپنے رب کے نزدیک زندہ ہیں۔ رزق دیئے جاتے ہیں جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا ہے۔ اس پر خوش ہیں)۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ خواب میں جہاد کرنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) خیر و برکت (2) آنحضرت میر کی سنت ادارنا (3) دشمن میں فتح پان (4) بیماری سے شفا (5) بادشاہ کی اطاعت (6) غنیمت پاتا۔

 

khwab mein jihad karna

جہاد

1
 جہاد کی تعبیر عیال کی قوت میں کوشش کرنے اور۔ اچھی تعریف اور اچھی شہرت ہے۔

2

 بعض علمائے تعبیر نے کہا ہے کہ۔ جہاد خیر کے راہ پر گامزن ہونے اور سرکشوں اور معاندین کے ساتھ۔ مناظرہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

3

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ جہاد کے لئے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ۔ وہ غناء اور فضیلت اور آخرت کے درجات کو حاصل کرے گا۔

4

 خواب میں کفار کے ساتھ خود کو قتال کرتے ہوئے دیکھنا۔ اہل وعیال کے معاملے میں کوشش کرنے کی علامت ہے۔

5

 کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے اسلحہ کے ساتھ جہاد کیلئے جارہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ مسلمان ہے اور دینی معاملات میں محنت کرنے والا اور۔ گناہوں سے اپنے آپ کو بچانے والا ہے نماز اور زکوہ ادا کرتا ہے۔

5

 خواب دیکھا کہ لوگ جہاد کے لئے نکل رہے ہیں

تو دلیل ہے کہ۔ وہ لوگ اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد ہو گی۔ عزت وقوت اور جاہ وجلال ان کو نصیب ہو گا۔

6

کسی نے دیکھا وہ اکیلا لڑ رہا ہے اور تلوار لیکر دشمنوں کو دائیں بائیں جانب سے مارہا ہے۔ تو تعبیر ہے کہ وہ اپنے دشمنوں پر غلبہ پائے گا۔

7

کسی نے خواب میں خود کو اللہ کے راستے میں قتل ہوتے دیکھا۔ تو دلیل ہے وہ فرحت، سرور اور بہترین رزق پائے گا۔ خواب میں جہاد سے منہ موڑ لینا۔ اہل وعیال کے معاملے سے توجہ ہٹانے کی اور۔ ان کی اصلاح و تربیت میں کوشش نہ کرنے کی دلیل ہے اور۔ اسکے دین میں فساد واقع ہونے اور خاندان کے متفرق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

8

 کسی نے دیکھا کہ وہ جہاد میں ہے

اور اسکی مدد کی جارہی ہے تو دلیل ہے کہ۔ اسکی کمائی میں اسکو منافع ملے گا۔

9

کسی نے دیکھا کہ وہ حملہ کر رہا ہے تو تعبیر ہے۔ اسکو مال غنیمت ملے گا اگر حالت جہاد میں ہو۔

10

 اللہ کے دین کے دشمنوں کے ساتھ جہاد کرنا۔ اہل ظلم و نفاق کو ڈرانے اور ان کے مقابلے میں مدد کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ دریا میں جہاد کرنا فقر قدم اُکھڑنے اور ہلاکت میں پڑ جانے کی دلیل ہے۔ اور دو دریائی دشمنوں کے قابو میں آنے کی دلیل ہے۔ یا اپنا رزق تلاش کرنے یا ان لوگوں سے رزق طلب کرنے کی علامت ہے جن پر یہ دریا دلالت کرتا ہے۔

11

 خواب میں باغیوں سے جہاد کرنے کی تعبیر۔ دشمنوں سے دین کا بدلہ لینا یا اباء و اجداد کا بدلہ لینا ہے۔ اپنی یا بیوی کے سلسلے میں غیرت کرنے کی دلیل ہے۔

12

کسی نے خواب دیکھا کہ وہ باغیوں کی جانب سے لڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مرتد ہوگا۔ یا اشارہ کہ ہے والدین کی نافرمانی کرے گا یا۔ اس شخص کی مخالفت کرے گا جسکی اطاعت اس پر لازم ہے یا دلیل ہے کہ۔ نماز چھوڑ بیٹھے گا۔

 

khwab mein jihad karna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support