khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bunyad rakhna

خواب میں بنیاد رکھنا

khwab mein bunyad rakhna khwab mein bunyad rakhna 

khwab mein bunyad rakhna

 

:خواب میں بنیاد نهادن ( بنیاد رکھنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نئی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر خاص و عام سے فائدہ دیکھے گا۔

2

اور اگر نامعلوم جگہ پر بنیاد رکھی ہے اور معلوم نہیں کہ کس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ دین و دنیا کا کام بے فائدہ
رہے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ بنیاد کو زمین پر اور اپنی ملک میں رکھا ہے تو دلیل ہے کہ حلال روزی کا فائدہ اُٹھائے گا۔

4

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بنیاد پکی اینٹ اور چونے کی رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ کچی اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ دین کے کام میں اُس کا مرتبہ بلند ہو گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے اور اوپر اٹھائی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کاموں میں مصروف ہو گا۔

4
اور اگر صاحب خواب خود بنیاد رکھتا ہے اور مزدوری لیتا ہے تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔

5

اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھیہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے فائدہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد کچی اینٹ اور گارے سے بنا کر اونچا کیا ہے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں سے فائدہ حاصل کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اُس نے شہر بنایا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی جماعت کو اپنی پناہ گاہ میں لے گا۔

1

اور اگر دیکھے کہ قلعہ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دشمنوں کی شرارت سے امن میں رہے گا۔

2
اور اگر دیکھے کہ محل بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں مشغول ہو گا

3

اور اگر دیکھے کہ مکان بنایا ہے اور اُس میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ فائدہ کی چیز دیکھے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ مسجد بنائی ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو اصلاح کے کام میں لائے گا

5

اور اگر دیکھے کہ منارے کی بنا رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اُس کا نام خیرات میں ظاہر ہو گا۔

6

اور اگر دیکھے کہ نقش دار چیز بنائی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا

7

اور اگر دیکھے کہ حمام بنایا ہے تو دلیل ہے کہ رنج و غم میں پڑے گا۔

8

اور اگر دیکھے کہ باغ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ پارسا اور دولت مند عورت کرے گا۔

9

اور اگر دیکھے کہ گورستان بنایا ہے تو دلیل ہے کہ آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔

10

اور اگر دیکھے کہ قبہ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ قدر و منزلت کی تلاش کرے گا اور جس بنیاد کو دیکھے کہ تیار کر لی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور دین کا کام پورا کرے گا اور اگر اُسے ناتمام چھوڑے تو اس کے کام نا تمام رہیں گے۔

 

 

khwab mein bunyad rakhna khwab mein bunyad rakhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support