khwab mein kanpna dekhna
khwab mein kanpna dekhna
کانپنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ اگر دیکھے کہ اس کی گردن کانپتی ہے دلیل ہے کہ امانت داری میں ضعیف ہوگا۔ اگر دیکھے کہ اس کا سر کانپ گیا ہے دلیل ہے کہ اس کو حاکم سے نقصان پنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن کا پنتی ہے دلیل ہے کہ زینت اور آراستی نہ رکھے گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ کانپتے ہیں دلیل ہے کہ وہ نیک معیشت والا ہوگااور اگر دیکھے کہ سینہ اس کا کانپ رہا تھا۔ تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی ایسی بات سنے گا کہ جس سے غمناک ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ کانپ رہا ہے۔ تو دلیل یہ ہے کہ جس شخص کی طرف سے اس کو قوت حاصل ہے۔ اور اس کی پناہ اس کی طرف سے کوئی رنج و تکلیف اس کو نہ پہنچے۔ اور اگر دیکھے کہ پاؤں اس کا کانپ رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ بسبب اپنی کسی مراد ہے۔ کہ جس کے وہ درپے ہو کوئی رنج و سختی دیکھے۔
حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں کہ کانپنا جسم کے اعضاء کا خواب میں کوئی خوف و ہراس ہوتا ہے۔