khwab ki tabeer khay se

khwab mein khalifa dekhna

خلیفہ

khwab mein khalifa dekhna

khwab mein khalifa dekhna

khwab mein khalifa dekhna
خلیفہ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر خواب میں کسی خلیفہ کا کو روکشادہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی خیر اس کو پہنچے گی۔

اور اگر دیکھےکہ خلیفہ نے اس کو خاص کاموں میں سے کسی کام کا حکم دیا ہے۔ دلیل ہے کہ عزت اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔

اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو کوئی ولایت دی ہے دلیل ہے کہ مسلمان ہے تو شرف و بزرگی  پائے گا۔

دیکھے کہ خلیفہ کے محل میں گیا ہے دلیل ہے کہ اس کے مقربوں میں سے ہو گا۔

اور دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو دنیا کے اسباب میں سے کچھ دیا ہے دلیل ہے کہ مرتبہ پائے گا۔ اور امیروں میں بڑا نام پائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے

اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کے ساتھ کسی شرعی کام میں جھگڑا کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور دشمن پر فتح پائے گا۔
اگر دیکھے کہ بستر پر بجاۓ خلیفہ کے خود سویا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو خلیفہ عورت یا کنیز یا مال دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ خلافت میں اس کے ساتھ شریک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ کے آگے یا اس کے پہلو میں چل رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کاموں میں مختار ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ خلیفہ اس کے ساتھ ترش رو ہے دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

اگر دیکھے کہ خلیفہ ہو گیا ہے۔ حالانکہ خلافتکا اہل نہیں ہے۔دلیل ہے کہ خلیفہ اس کو کسی کام پر بھیجے گا۔ اور اگر خلیفہ نے اس کو کسی کام پر بھیجا ہے دلیل ہے کہ وہ خیر و منفعت پائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی خلیفے مردے یا زندے کو دیکھے۔ اور خوش ہے اور اس کے ساتھ باتیں کی ہیں دلیل ہے کہ اس کو مراد حاصل ہوگی۔ اور
عزت و دولت پائے گا اور اگر خلیفہ کو غم ناک دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support