khwab ki tabeerkhwab ki tabeer khay se

khwab mein khoon dekhna

خواب میں خون دیکھنا

khwab mein khoon dekhna  khwab mein khoon dekhna  

khwab mein khoon dekhna

:خواب میں خون دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ خون بغیر زخم کے اس کے جسم سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔

2

اور اگر اپنے جسم پر زخم پائے تو نقصان مال اور غم و اندوہ کی دلیل ہے۔

3

اور اگر دیکھے کہ اس کو تلوار سے مارا ہے اور خون جاری ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان لمبا ہو گا اور وہ اس پر ثواب پائے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ زخم کے خون سے اُس کا کپڑا آلودہ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ حرام کا مال حاصل کرے گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ خون پیتا ہے دلیل ہے۔ کہ مالِ حرام کھائے گا یا ناحق خون کرے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اُس کے جسم میں سوراخ ہے اور اُس میں سے خون یا پیپ جاری ہے۔ اور اس کے کپڑے کو آلودہ کر دیا ہے دلیل ہے کہ اس قدر مال حرام حاصل کرے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ خون اس کے عضو تناسل سے نکلا ہے دلیل ہے۔ کہ اس کی لڑکی حمل میں ساقط ہوگی۔

4

اور اگر دیکھے کہ اُس کی پاخانہ کی جگہ سے خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اس قدر مال حرام حاصل کرے گا۔

5

اور اگر دیکھنے کہ اُس کے دانتوں کی جڑوں سے خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت سے غم و اندوہ کھائے گا۔

6

اور اگر دیکھے کہ شہر کے کوچوں میں خون بہہ رہا ہے دلیل ہے کہ بہت سی خون ریزی وقوع میں آئے گی۔

 

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔

1

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کی ناک سے بہت سا خون نکلا ہے۔ تو حرام مال پانے کی دلیل ہے خاص کر اگر کپڑا آلودہ نہ ہوا ہو دلیل ہے کہ درویش ہو گا اور اس کے مال کا نقصان بھی ہو گا۔

 

khwab mein khoon dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support