khwab mein takiya dekhna khwab mein takiya dekhna
:خواب میں تکیہ دیکھنا
1
تکیہ کی تعبیر خدمت کرنے والی خادمہ سے کی جاتی ہے۔
2
خواب میں تکیہ دیکھنا ایسی عورت پر دلالت کرتا جو لوگوں کے بھیدوں سے باخبر ہو اور ان کو چھپاتی ہو ۔
3
خواب میں کسی کا تکیہ چوری ہونا اس کے خادم یا اس کی بیوی کے مرنے کی طرف اشارہ ہے۔
4
تکیہ کی تعبیر چونکہ خادمہ ہے لہذا خواب میں تکیہ کا پرانا ہونا یا پھٹنا یا تنگ ہونا یا ضائع ہونا خادم کے اندر تغیر و تبدل ہونے کی علامت ہے۔
5
اور بعض معبرین کے نزدیک بادشاہوں کے لئے تکیہ کی تعبیر ان کے حکم ناموں اور ان لوگوں سے کی جاتی ہے جنہیں کوئی کام سونپا گیا ہو۔ یا وہ بادشاہ کی طرف منسوب ہوں
6
اور عام لوگوں کے لئے اسکی تعبیر بھائیوں دوستوں سے کی جاتی ہے۔ اور اس کی دلالت بچھونوں اور بستروں پر بھی ہوتی ہے۔ بقول بعض وسائد کی تعبیر اولاد ہوتی ہے۔
7
اور علماء وفقہاء کے لئے تکیہ ان کے تقوی اور صلاح پر دلالت کرتا ہے۔ اور اس کی خوبصورتی و جمال خادموں کی درستگی وصلاح کی علامت ہے۔
8
خواب میں کسی تکیہ پر بیٹھنا کسی لڑکی سے فائدہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔
9
خواب میں تکیہ اٹھانا بیداری میں خیر پانے کی دلیل ہے۔
10
بعض علماء تعبیر کے نزدیگ گاؤ تکیوں کی تعبیر علماء کے لئے غم سے کی جاتی ہے۔
11
تکیہ مندرجہ ذیل پر بھی دلالت کرتا ہے۔ زوجہ ولد مشفق والدہ راحت اور غرض ۔