khwab ki tabeer pay se

khwab mein paon dekhna

پاؤں

khwab mein paon dekhna

khwab mein paon dekhna

پاؤں
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں ایک پاؤں کٹا ہوا یا ٹوٹا ہوا دیکھے. تو دلیل ہے کہ اس کا نصف مال ضائع ہو گا- اگر دونوں پاؤں کٹے ہوئے یا ٹوٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا سب مال جائے گا.یا خود مرے گا.

اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں۔ کہ اگر کوئی دونوں پاؤں شکسته یا کئے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔  اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں لوہے یا تانبے کے ہیں تو دلیل ہے۔ کہ اس کی عمر دراز ہوگی۔ اور اس کا مال باقی رہے گا۔

 اگر دیکھےکہ اس کے پاوں کا نچ کے  ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر جلد حتم ہوجائے گی اور مال  نہ رہے گا۔ کیونکہ کانچ کو بقاء اور طاقت نہیں ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں شل ہیں تو یہ اس کے حال کے معنی اور سستی کی دلیل ہے ہر ایک حال میں خواہ خیر ہو یا شر ہو۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی نیک آدی خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں شل ہو گیا ہے۔ تو یہ دین کی زیادتی کی دلیل ہے۔

فرمان حق تعالی ہے “ولا على الأعرج حرج” ( اور لنگڑے پر کوئی حرج نہیں ہے)۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں پر رسی بندھی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائدہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں نہیں ہیں۔ اور لکڑی کے سہارے پر چلتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ کسی پر بھروسہ کرے گا۔ اور اس سے وفاداری نہ دیکھے گا۔

 کوئی شاہی حکم دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں کٹے ہوئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ کام سے معزول ہو گا۔ اور اس کا مال ضائع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں لوہے کا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں چاندی کا ہے۔  ایڑی سنہری ہے تو بھی یہی تاویل گذشتہ ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے تو دلیل ہے کہ نقصان اٹھائے گا۔

کوئی دیکھے کہ اس کا پاؤں ستون سے بندھا ہے- اس کی تاویل بہتر ہے۔ کیونکہ درخت مرد کی طرح ہے اور ستون مرد کی طرح ہے۔

 اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں جال میں ہے یا زمین میں دھنس گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ جس قدر پاؤں گھسا ہے اسی قدر مکر اور سینے میں گرفتار ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ پاؤں کی جگہ یا پہاڑ میں چلا ہے تو دلیل ہے کہ دین و دنیا کے کام سے رکے گا یا کوئی اس کو ایسی بات کہے گا کہ اس سے بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیل پر پاؤں ہلا رہا ہےتو دلیل ہے کہ کام کی سحت جستجو کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں اونٹ، بیل کےکھر جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قوت وافر اور اتنی زیادہ ہوگا۔

 دیکھے کہ اس کا پاؤں گھوڑے یا گد ھے جیسا  ہے تودلیل ہے۔ کہ اس کی قوت اور مرتبہ زیادہ ہوگا۔

اور اگر پاوں درندے کے پنجے جسے  دیکھے تودلیل ہے۔ کہ مال حرام مال کرے گا۔اور اگر پاوں مرغوںکے  جسے د یکھے تواس کے کسب  اور معیشت کی قوت کی دلیل ہے اور زمین پر پائے گا۔

حضرت جعفر صادق نے فرمایا ہے کہ پاؤں کا خواب میں د یکھنا سات وجہ پر ہے۔

اول عیش۔ دوم عمر ۔سوم کوشش کرنا۔ چہارم طلب مال۔ پنجم قوت ششم سفر ۔ ہفتم عورت ۔ اور خواب میںپاؤں کا نچانا کوٹنا مصیبت اور رنج ہے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support