khwab ki tabeerkhwab ki tabeer pay se

khwab mein pahar dekhna

پہاڑ

khwab mein pahar dekhna

khwab mein pahar dekhna

khwab mein pahar dekhna

عام قسم کے پہاڑ کی تدبیر ثابت قدم ‘مضبوط ‘اونچی آواز والے رفیع الشان آدمی ہے اور اس کی دلالت مندرجہ ذیل افراد پر بھی ‘ہوتی ہے سردار’ آدمی ‘ولد’ تا جر ‘سخت دل عورت’ ہم ‘غم ‘انسانی ہمت کی انتہا’ اور سفر وغیرہ ۔

سر سبز اور پانی والے پہاڑ

کی تعبیر دیدار بادشاہ ہے  اور خواب میں بے آب و گیاہ پہاڑ دیکھنا کافر و سرکش پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ وہ ذکر نہ کرنے کی وجہ سے مردے کے مانند ہے جس سے لوگوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔

اگر پہاڑ گر کر چٹانوں کی صورت اختیار کرے تو اس سے مراد مردہ ہے اور نہ گرنے والے پہاڑ کی دلالت زندہ انسان پر ہوتی ہے۔

کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پہاڑ پر چڑھا جارہا ہے اور اس کا پانی پیتا جارہا ہے اگر صاحب خواب ولایت کا اہل ہے تو دلیل ہے اس کو کسی سخت نفع بخش با دشاہ کی طرف سے کی علاقے کی ولایت بقدرشرب ماء حاصل ہوگی ۔

اس کی نباتات کو دیکھنا امید کے برآنے’ معاملہ کے بلند ہونے’ اور ظالموں کے مطیع ہونے کی علامت ہے۔

 یہی خواب اگر تا جر دیکھے تو

یہ اس کے کام کے پھیل جانے کی علامت ہے اور پہاڑ پر چڑھتے وقت آسانی سے چڑھ سکنا مذکورہ امور میں آسانی اور orمشکل سے چڑ ھنا ان امور میں مشکل پیش آنے کی علامت ہے۔

 پہاڑ پر چڑھتے ہوئے اللہ تعالی کی تحمید بیان کرنا سلطان عادل ہونے کی دلیل ہے اور سرکشی سے چڑھنا ظلم و جور کی علامت ہے۔

 بادشاہ کا اپنے آپ کو پہاڑ سے اترتے ہوئے دیکھنا ملک کے ہاتھ سے نکلنے کی دلیل ہے اور اسی علاقے کے والی کے لئے یہ خواب عہد ے سے معزولی کی علامت ہے اور تاجر کے لئے یہ خواب خسارے اور ندامت پر دلالت کرتا ہے ۔

بادشاہ یا اس کے مصاحب یا اس کے فوج کے آدمی کے ساتھ خواب میں پہاڑ پر چڑہنا الله تعالی کی مددکی علامت ہے اور صاحب خواب کے لئے اپنی حرفت میں غالب آنے، قوت و کامیابی پانے اور حج نصیب ہونے کی بھی دلیل ہے اس لئے کہ خواب میں بادشاہ د یکھنا الله تعالی پر دلالت کرتا ہے

خواب میں نباتات سے خالی پہاڑ پر چڑھنا کافر بادشاہ کے ساتھ اس کے عمل میں شریک ہونے اورغم میں مبتلا ہونے پر دلیل ہے۔

خواب میں خود کو کسی گھاٹی پر چڑھتے ہوئے دیکھنا عقوبت و شدت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور اس سے نیچے اترنا نجات کی نشانی ہے۔

کبھی اس پر چڑھنا ارتقاع کی دلیل ہے اور یہ خواب کبھی تعب کے ساتھ حصول قوت پر بھی دلالت کرتا ہے

پہاڑ کے آس پاس چٹان بادشاہ کے سخت دل ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ پہاڑ کے آس پاس پتھر دیکھنا ریاست ملنے کی علامت ہے۔

so خواب میں پہاڑ سے گرنا

غلطی کرنے اور اس غلطی کے پاداش میں ضرر واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔یا اس کی تعبیر کسی انسان سے جھگڑا کرنے اور اس میں نقصان میں پڑنے سے بھی کی جاتی ہے۔ یا یہ خواب اپنے مرتبہ سے گرنے اور حالت کی تبدیلی کی علامت ہے۔

پہاڑ سے گر کر ٹانگ ٹوٹ جانے کی تعبیر بادشاہ کی طرف سے مالی نقصان میں واقع ہونے سے کی جاتی ہے ۔

کوئی شخص خواب میں پہاڑ میں چڑھنا اور نصف حصہ طے کرنے کے بعد اس کے لئے مزید آگے بڑھنااور نیچے اترنا دشوار ہو گیا۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب نصف عمر میں مر جائے گا۔ اور نصف عمر تقریبا چالیس سال ہے۔

and خواب میں پہاڑ پر بیٹھ جانا

مضبوط بیٹے کے پیدا ہونے کی دلیل ہے. اور اوپر چڑہنا دلیل رفعت اور نیچے اترنا دلیل زلت ہے۔ پہاڑ پر چڑھنا ولایت پر اور اترنا ولایت سے معزولی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

 کسی نے خواب دیکھا کہ گویا پہاڑ جل گیا. یا نیچے گر گیا.

تو اس علاقے کے کسی بڑے آدمی کے انتقال کی دلیل ہے. یا علامت ہے اس بات کی کہ بادشاہ اس پر غالب ہو کر اسے ڈرائے گا. اس لئے کہ آگ کی تعبیر بھی بادشاہ ہے۔

  andکسی نے دیکھا کہ پہاڑ پر زلزلہ طاری ہوا.

اور وہ ہلنے لگا. لیکن پھر ٹہر گیا تو تعبیر ہے کہ اس علاقے کے بادشاہ کو مصیبت لاحق ہوگی. یا کوئی مشکل پیش آئے گی. بعد ازاں ان کے تمام معاملات ٹھیک ہوں گے. اور اس کی رعایا کے معاملات بھی صحیح ہوں گے۔

and پہاڑ کو زجر کرنا

کسی بڑے آدمی کو ڈانٹنے پر دلالت کرتا ہے ۔ اس پر ٹیک لگا کر بیٹھنا کسی بڑے عظیم النظر بادشاہ پر اعتماد و بھروسہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

  پہاڑ کے سائے میں بیٹھنا بادشاہ سے فائدہ حاصل کرنے اور راحت ملنے کی علامت سے بھی کی جاتی ہے۔

 خواب میں پہاڑ کو اٹھانا. اور سخت بوجھ محسوس کرنا. کسی بڑے آدمی یا کسی بڑے تاجر کی ایک مؤنت اختیار کرنے کی علامت ہے. جو اس کے لئے بوجھ ہو. اور اگر پہاڑ ہلکا محسوس ہوتو مؤنت کے خفیف ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

آسمان سے پہاڑ کو نیچے آتے ہوئے دیکھنا علاقے میں بارش کی آمد پر دلالت کرتا ہے۔ اور آسمان پر چڑھنے کی تعبیر بھی عہدے سے معزولی سے بھی کی جاتی ہے۔

خواب میں کسی پہاڑ کے غار میں گھس جانا

. اپنے معاملات کو درستگی کے ساتھ انجام دینے. اور کسی بادشاہ کے کام کے سربراہ ہونے، اور اس کی طاقت رکھ سکنے کی دلیل ہے۔ کبھی خواب میں غار میں داخل ہونا کسی بادشاہ یا کسی بڑے آدمی کے ساتھ سازش کرنے کی علامت ہے۔

 خواب میں سامنے پہاڑ آنا غم لاحق ہونے یا سفر پیش آنے یا کسی مضبوط قوی مرد سے ملاقات۔ یا مشکل کام پیش آنے یا سخت دل مضبوط عورت سے واسطہ پڑنے کی علامت ہے۔

  پہاڑ سے کسی کی طرف تیر پھینک رہا ہے، تو دلیل ہے کہ وہ کسی کو برا بھلا کہے گا۔ اگر پہاڑ سے تیر پھینکتے وقت اس کی ہیئت اچھی تھی۔ تو مارے جانے والے کے بقدر طاقت کے قوی ہونے کی علامت ہے۔

بعض دفعہ پہاڑ پر چڑھنا اپنے مقصد کی طرف گامزن ہونے کی دلیل ہوتا ہے۔ جتنی بلندی تک پہنچے گا مقصد میں اتنی ہی کامیابی ہوگی۔ اور آخر تک پہنچنا اپنے مقصد کو پانے کی دلیل ہے۔

 کسی پہاڑیا گھائی یا کسی ٹیلہ یا کسی چھت وغیرہ پر چڑھنا۔ اپنے ارادے اور ضرورت کی تکمیل کی علامت ہے۔

بعض نے کہا ہےکہ مسلسل چڑھنا مشقت کی دلیل ہے۔ اور مذکورہ اشیاء سے اترنا، مقصود کے پورا نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

khwab mein pahar dekhna

ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ کو دیکھنا سفر اور غم لاحق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ بعض علما تعبیر، پہاڑ کی تعبیر عہد سے کرتے ہیں۔

علامہ ابن سیر ین فرماتے ہیں۔ کہ جس نے اپنے آپ کو کسی پہاڑ پر دیکھا تو یہ اس کی نافرمانی کی علامت ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support