khwab ki tabeerkhwab ki tabeer pay se

khwab mein phool dekhna

خواب میں پھول دیکھنا

khwab mein phool dekhna khwab mein phool dekhna

khwab mein phool dekhna

خواب میں پھول دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول کا حکم دو قسم پر ہے۔ ایک درخت پر پھول کا ہونا۔ اور دوسرے بے درخت کا ہونا۔ اور جس پھول کے لئے پتا نہیں ہے۔ اس کا دیکھنا صاحب خواب کے غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر سرخ پھول کوئی اس کے موسم میں درخت پر دیکھے ۔

دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگر بے وقت دیکھے تو فرزند کی وجہ سے مصیبت میں گرفتار ہو گا۔ اور خواب میں پھول کا درخت سردار اور بات کرنے والا شخص ہے اور زرد پھول درخت، سوداگرعورت حاجت پوری کرنے والی ہے اور سفید پھول کا درخت عزت اور مرتبے اور دولت پر دلیل ہے اور اگر اپنی گھر میں پھول دیکھے۔

دلیل ہے کہ کسی دختر کو نکاح میں لائے گا۔ اور اگر اپنے گھر میں گل صد برگ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ فرزند کے سبب سے خوش ہو گا۔اور اگر کئی طرح کے پھول کھلے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں اور اہل بیت سے خوش ہو گا۔ اور اگر درخت گل کی جڑ زمین سے اگی ہوئی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر کے لوگ کاہل ہوں گے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا کہ خواب میں پھول کم ہمت اور بد عہد شخص ہے جو کسی سے وفا نہیں کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو پھول دیا ہے یا ہاتھ سے گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے بے وفا شخص کی صحبت سے دور ہو گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے

کہ خواب میں پھول خط ہے جو غائب سے اس کو ملے گا اور یا غائب شخص آئے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پھول کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)فرزند(۲)دوست(۳)کم ہمت (۴)کنیز(۵)غلام(۶)غائب کا خط  گل شکر(گلقند) حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گل شکر اور گل انگبین کھائے گئے کے قدر کے مطابق غنیمت اور مال حلال ہے۔

اگر دیکھے کہ اس کے پاس گل شکر اور گل انگبین کے ساتھ ہے اور اس کو کھایا ہے۔ اگر تو نگر ہے تو مال اور زیادہ ہو گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اگر غمگین ہے تو خوش ہو گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے فارغ ہو گا۔

khwab mein phool dekhna khwab mein phool dekhna khwab mein phool dekhna

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support