khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

khwab mein raas dkhna

خواب میں رس دیکھنا

khwab mein raas dkhna khwab mein raas dkhna khwab mein raas dkhna

 

:خواب میں رس دیکھنا

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
دوشاب انگور یا چھوہارے کا رس، جس پر دو راتیں گزر جائیں حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دوشاب تھوڑا مال اور نعمت ہے،

2

اور اگر دیکھے کہ دوشاب پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُسی قدر مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ دوشاب بناتا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے خیر و منفعت پائے گا

3

اور اگر دیکھے کہ اُس کے منہ میں دوشاب ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے اچھے بات سنے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

1
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ سفید اور پاکیزہ دوشاب پیا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر خوبصورت فرزند پیدا ہو گا۔

عصير (رس)

1
خواب میں انگور یا گنے وغیرہ کا رس نچوڑ نا تر و تازگی کی نوید ہے۔

2

اور اگر صاحب خواب فقیر ہے تو غنی بنے گا۔

3

 اگر دیکھے کہ لوگ ہر جگہ انگور اور زیتون وغیرہ کا رس نکال رہے ہیں اور لوگ شدت میں گھرے ہوں تو انہیں تر و تازگی حاصل ہوگی اور ان کی مشکلات دور ہونگی ۔

4

اور اگر یہ خواب مریض یا قیدی دیکھے تو انہیں مرض وقید سے نجات حاصل ہوگی ۔

5

 اگر مقروض یہ خواب دیکھے تو ادا ئیگی قرض کے اسباب پیدا ہوں گے۔ اگر طالب علم اور طالب سنت یہ خواب دیکھے تو اسے تفقہ حاصل ہوگا اور اس کا سینہ علوم سے لبریز ہو گا۔

6

 اگر یہ خواب غیر شادی شدہ دیکھے تو اس کی شادی ہوگی اور اللہ تعالیٰ اولا د عطا فرما ئیں ۔

7

اگر رس بہت زیادہ ہو اور اس کے ساتھ انجیر شراب یا دودھ ہو تو سلطنت کے حصول کا اشارہ ہے۔

8

اگر دیکھے کہ انگور کا رس نکال کر شراب بنا رہا ہے تو اسے دربار میں بڑا مرتبہ اور حرام مال حاصل ہوگا ۔ جیسے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے قصہ سے معلوم ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support