khwab ki tabeerkhwab ki tabeer tay se

khwab mein rash (darhi) dekhna

خواب میں ریش (ڈارھی )دیکھنا

khwab mein rash (darhi) dekhna khwab mein rash (darhi) dekhna khwab mein rash (darhi) dekhna

 

 

:خواب میں ریش (ڈارھی )دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں داڑھی مرد کے لئے آرائش ہے اور اس کی خانہ داری ہے اور حدیث شریف میں وارد ہے کہ حق تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جس کی تصیح یہ ہے سبحان من زین الرجال باللحى والنساء بالذوائب (پاک ہے وہ ذات کہ جس نے مردوں کو داڑھی سے اور عورتوں کو گیسوؤں سے زینت دی ہے)۔

2

اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی لمبی ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اس کا خانہ داری کا کام بن جائے گا لیکن اگر لمبائی میں ناف سے بڑھ جائے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔

3

اور اگر دیکھے کہ اپنی داڑھی کو ناخن سے آراستہ کیا ہے دلیل ہے کہ اپنی عورت کو بیمار دیکھے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی داڑھی کو خضاب کیا ہے دلیل ہے کہ اپنا حال لوگوں پر ظاہر کرے گا انہیں نہیں چھپائے گا۔

5

اور اگر دیکھے کہ اپنی داڑھی کو زمین پر گھسیٹتا ہے دلیل ہے کہ اُس کی موت قریب ہے۔

6

اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی کئی ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کے مال اور مراد اور مرتبے کا نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اُس کی داڑھی سفید ہوگئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی بردباری اور نرمی زیادہ ہوگی لیکن غمگین ہو گا۔

7

اور اگر دیکھے کہ داڑھی کو دانتوں سے کاٹا ہے دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت کو نقصان ہو گا

8

اور اگر دیکھے کہ اس کی داڑھی بیماری کے باعث گر گئی ہے دلیل ہے کہ اس کو ناگہانی موت سے ڈر ہے اور اس کا مال اور آبرو بھی زائل ہوگی اور اگر دیکھے کہ داڑھی کو کنگھا کرتا ہے اور اسکو خوشبودار دھونی دیتا ہے اور اُس پر گلاب چھڑکتا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ اس کے شکر گزار ہوں گے۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اُس کی داڑھی دراز ہو کر ناف کے نیچے تک ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا۔

 

2
اور اگر دیکھے کہ داڑھی پر ہاتھ پھیرا ہے اور کچھ حصہ ہاتھ میں رہا ہے اور اس کو گرا دیا ہے دلیل ہے کہ مال اُس کے ہاتھ سے جائے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ داڑھی کا کچھ حصہ کسی چیز میں ڈال کر محفوظ رکھا ہے دلیل ہے کہ مال کو نگاہ میں رکھے گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ اُس کی داڑھی چھوٹی ہے اگر قرض دار ہے تو قرض سے نجات ہوگی اور اگر غمگین ہے تو بے غم ہو گا اور

5

اگر دیکھے کہ اُس کی داڑھی زمین پر گری ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ مرے گا۔

6

اور اگر دیکھے کہ اُس کی داڑھی اکھاڑی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کی عزت ایک دم جائے گی

7

اور اگر دیکھے کہ اپنی داڑھی سے سفید بال نکالتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے خلاف سنت ہے۔

 

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے سر کے بال حج کے موسم میں خانہ کعبہ میں تراشے گئے ہیں اگر قرضدار ہے تو قرض سے نجات پائے گا اور غم سے چھوٹے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اُس کا سر اور داڑھی ایک دم منڈھی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کی حرمت اور آبرو زائل ہوگی،

3

اور اگر دیکھے کہ بے وجہ اُس کی داڑھی تھوڑی تھوڑی گرتی ہے اور کم ہو رہی ہے۔ دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا

4

اور اگر دیکھے کہ اس کی ساری داڑھی سفید ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اس کی حرمت میں تھوڑا سا نقصان ہو گا۔

5

اور اگر عورت دیکھے کہ اُس کی داڑھی ہے دلیل ہے کہ غمگین ہوگی اور ایسا کام کرے گی کہ رُسوا ہوگی،

6

اور اگر مرد دیکھے کہ اُس کی داڑھی نکلی ہے دلیل ہے کہ اُس کے ہرگز فرزند نہ ہو گا اور لڑکا ہو گا تو با شمت اور قوی ہو گا۔

7

اور اگر نابالغ لڑکا اپنی داڑھی دیکھے دلیل ہے کہ غم واندوہ میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ کسی کی داڑھی پکڑی ہے اورگھسیٹی ہے دلیل ہے کہ وہ شخص اُس کی میراث لے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں داڑھی دس وجہ پر ہے

 خرید و فروخت

عزت اور مرتبہ

بلند مرتبه

 هیبت

 مروت 

 نیکی 

 آرام

 مال

 فرزند

 بزرگی فرمانِ حق تعالٰی ہے وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ ( اور ہم نے اولاد آدم کو مکرم بنایا ہے) لیکن خواب میں حاجیوں اور قیدیوں کا داڑھی مونڈنا یا منڈوانا نیک ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support