khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

KHWAB MEIN ROONA

خواب میں رونا

KHWAB MEIN ROONA KHWAB MEIN ROONA KHWAB MEIN ROONA

 

 

:خواب میں رونا

1
اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے چہرے پر رونے سے نشان پڑ گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اُس کو نیک کام کے باعث لوگ طعنے ماریںحضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رونا صاحب خواب کے لئے خوشی اور حق تعالیٰ کی بخشش ہے۔

2

اگر خواب میں دیکھے کہ گناہ یا کسی علم کی محفل یا قرآن مجید پڑھنے میں رویا ہے یا اور موقع پر جو اس کے مشابہ ہے تو خدا تعالیٰ کے کرم پر دلیل ہے جو اپنے فضل سے اس پر رحمت کرے گا اور اس کے گناہ بخشے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ رویا ہے اور آنسو اُس کی آنکھوں سے نہیں نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ گذشتہ کام کے نہ کرنے سے افسوس کرے گا اور توبہ کرے گا

4

اور اگر کسی کئے ہوئے کام کی مصیبت پر بغیر نوحہ اور زاری کے رویا ہے۔ دلیل ہے کہ شادی، خوشی اور راحت دیکھے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ رویا ہے اور پھر ہنسا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت
قریب ہے ۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے – هُوَ أَضْحَكَ وَابْكُی ( وہ ہنساتا اور رلاتا ہے۔)

:بكاء (رونا)

1
 خواب میں کسی کے تھپڑ مارنے یا جیب کٹنے کی وجہ سے رونا بیداری میں بھی ایسا حادثہ پیش آنے کی دلیل ہے۔ اور خوف الہی کو وجہ سے یا سابقہ گناہ سے ندامت کی بنا پر رونا خوشحالی یا شدید تکلیف کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support