khwab mein rukhsar dekhna khwab mein rukhsar dekhna khwab mein rukhsar dekhna
:خواب میں رخسار دیکھنا
1
دونوں رخساروں کی دلالت ان چیزوں پر ہوتی ہے جن سے انسان خود کو مزین کرتا ہے یا ان چیزوں پر دلالت کرتے ہیں جن سے محبت کرتا ہے۔
2
کبھی رخساروں کی دلالت ان کو بوسہ دینے والے انسان پر بھی ہوتی ہے۔ چنانچہ ان میں کوئی حادثہ واقع ہونا ان لوگوں میں حادثہ واقع ہونے کی علامت ہے جو اس پر بوسہ دیتے ہیں۔
3
کبھی رخسار کی دلالت ذلت و مسکنت پر ہوتی ہے جب اس پر مٹی اور غبار لگے ہوں ۔
4
اہل اللہ کے رخسار دیکھنا زیادت رفعت پر دلالت کرتے ہیں ۔
:عذار الخذ ( خواب میں رخسار دیکھنا)
1
ڈاڑھی والا خواب میں اپنے رخسار دیکھے تو خوف ہے کہ اس کے گردن میں زنجیر پڑے گی ۔
2
کبھی بے ریش رخسار کی دلالت ایمان وغیرہ ہوتی ہے جیسے ایمان کی دلالت بے ریش رخسار پر ہوتی ہے۔ کبھی بے ریش رخسار زیادتی رزق غائب کی واپسی یا جسے خط کے ذریعے بلایا ہے اس کی آمد کی دلیل ہے۔
3
اگر بے ریش رخسار صاحب خواب کو اچھے لگیں تو اس کے لئے بستان کی اور اگر اچھے نہ لگیں تو سختی کی دلیل ہے۔