khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein baans dekhna

خواب میں بانس دیکھنا

khwab mein baans dekhna khwab mein baans dekhna

khwab mein baans dekhna

:خواب میں بانس دیکھنا

قصب (بانس)

01

 خواب میں بانس دیکھنا رزیل انسان اور اس کی بری بات پر دلالت کرتا ہے۔ 

02

اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں بانس ہے اور اس نے اس پر سہارا لگایا ہوا ہے تو اشارہ ہے کہ اس کی عمر تھوڑی رہ گئی ہے اور وہ فقیر ہو جائے گا۔ اور فقر کی حالت ہی میں مرجائے گا۔

03

خواب میں بانس کی دلالت بے وفا آدمی پر ہوتی ہے۔ 

04

خواب میں ایرانی بانس دیکھنا تشبیہ اور محاکمات اور عمل میں ریا کاری پر دلالت کرتا ہے۔ کبھی اس کی دلالت سزا و تکلیف سے حاصل شدہ خسیس مال پر ہوتی ہے۔ بانس سامان اور ایرانی تحفہ پر دلالت کرتا ہے۔

05

ایرانی بانس یا اس سے بنائی ہوئی چیزوں کا دیکھنا غم کے دور ہونے اور خوش حالی کی دلیل ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت اسراف کے ظاہر ہونے غیر شریفوں اور جھوٹی بات کی طرف مائل ہونے اور دکھاوے کے کام کرنے پر ہوتی ہے۔

06

خواب میں بانس کا سونے یا چاندی یا زمرد کی شاخ یا لاٹھی بن جانا جنت میں لے جانے والے اعمال اور جنت کے بالا خوانوں میں داخلے اور اس کے گنبدوں کے تحت نشست کے ساتھ ساتھ دنیاوی راحت کی بھی علامت ہے اور بانس کی دلالت منافق قوم پر بھی ہوتی ہے۔

07

 گنے کو خواب میں دیکھنا مشقت سے حاصل کیئے ہوئے رزق سے تعبیر کرتے ہیں ۔ کبھی اس کی دلالت بازار میں شورو شغب اور ایسی جگہوں پر ہوتی ہے جہاں ریا کاری ہو ۔ کبھی اس کی دلالت شریف النسب ہونے اور علم تو حید پر ہوتی ہے جو تمام بھلائی کی بنیاد ہے یا ایسی عورتوں پر اس کی دلالت ہوتی ہے جو پاک دامن ہوں یا ایسے مردوں پر دلالت کرتا ہے جو احکام شرعیہ کے مکمل پابند ہوں۔

08

نیز یہ خواب بادشاہ کی خدمت پر بھی دلالت کرتا ہے۔  غیر مناسب جگہ پر بانس ہونا اس جگہ کی تباہی اور اس کے نشانات تک مٹ جانے پر دلالت کرتا ہے اور اس کے اہل خانہ کی حالت کی آگا ہی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

09

اور کبھی کبھی اس کو پھیلا ہوا دیکھنا قید سے خلاصی پر قیدیوں کی زنجیروں کے کھلنے پر مریض کی صحت یابی پر اور مردوں کے کفن چرانے پر دلالت کرتا ہے۔

10

اگر کسی نے دیکھا کہ وہ گنا چوس رہا ہے تو وہ ایسے امر کی طرف پھرے گا کہ اس میں کلام زیادہ ہوگا اور وہ اس میں متردد ہوگا۔

khwab mein baans dekhna khwab mein baans dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support