khwab ki tabeerkhwab ki tabeer tay se

khwab mein talab dekhna

خواب میں تالاب دیکھنا

khwab mein talab dekhna khwab mein talab dekhna

khwab mein talab dekhna

:حوض – تالاب

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ خواب میں حوض کی اصل علم و دانش ہے۔ اگر دیکھے کہ حوض سے پاک وصاف پانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر علم سے حصہ پائے گا

2

اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو حوض کے پانی سے دھویا ہے دلیل ہے کہ طاعت کی  توفیق پائے گا اور نافرمانی سے باز رہے گا

3

اور اگر دیکھے کہ حوض کا سارا پانی پیا ہے، دلیل ہے کہ عمر کو سلامتی سے گزارے گا

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ اگر دیکھے اپنے کپڑے حوض پر دھوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے اہلِ بیت تو بہ کریں گے اور دین کے راستہ پر آئیں گے۔

2

اور اگر دیکھے کہ حوض میں کپڑا دھویا ہے اور پانی کے نیچے بلندی ظاہر ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ علم پر کام نہ کرے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ حوض کے کنارے سبزہ جما ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے علم سے نفع اٹھائے گا اور لوگ اُس کے علم سے نفع پائیں گےخاص کر اگر حوض اس کی ملک ہے۔

4

اور اگر دیکھے کہ حوض کا پانی زیادہ ہوا ہے، بغیر اس کے کہ کسی جگہ سے حوض میں پانی آئے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال اورعلم اسی قدر زیادہ ہو گا۔۔

 

5
اور اگر دیکھے کہ حوض کا پانی گدلا اور تلخ ہے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ اگر دیکھے حوض کا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی دولت مند آدمی سے مال پائے گااور اس کی عاقبت محمود ہوگی۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ خواب میں حوض کا دیکھنا چار وجہ پر ہے – اول با منفعت مرد دوم مالدار شخص سوم مال جمع کرنا، چہارم عالم کہ جس کے علم سے لوگ نفع پائیں۔

 

 

 

 

khwab mein talab dekhna khwab mein talab dekhna

 

 

فسیقہ (حوش فواره)

1
 فوارہ کی تعبیر فسق وغیرہ سے بچاؤ کے ذرائع سے کی جاتی ہے اور۔ کبھی اس کی دلالت خوبصورت عورت پر ہوتی ہے۔

2

اور اگر اس میں مال بھی ہوتو وہ عورت مالدار ہوگی اور اس کے آس پاس املاک اور جائداد موجود ہوں تو وہ عورت مال خدام اور اولا د والی ہوگی ۔

3

اور کبھی اس کی دلالت ان افراد پر ہوتی ہے جن سے ضروریات کی تکمیل ہوتی ہے۔ مثلا گھر والے خدام مال علم عزت وغیرہ۔ اور اگر اس میں پانی موجود نہ ہو تو اس کی دلالت فقیر بے۔ فائدہ بانجھ عورت پر ہوتی ہے اور کبھی حوض اور اس گھر والوں کی تکلیف پر دلالت کرتا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support