khwab ki tabeer tuay se

khwab mein tota dekhna

طوطی (طوطا)

khwab mein tota dekhna

khwab mein tota dekhna

khwab mein tota dekhna

طوطی (طوطا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طوطا فرزندیا غلام ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ سے طوطا اڑاہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام سفر کو جائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ طوطا اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے کہ ایسی بات یا کام کرے گا کہ جس سے لوگ تعجب کریں گے اور مادہ طوطا دوشیز لڑکی ہے اور زمردین رنگ کا طوطا دین کی پاکی پر دلیل ہے یاپارساغلام ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے ماده طوطے کو مارا ہے دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ یا مقعد سے طوطا نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا جو اس کی شان میں بری باتیں کیا کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے کہ خواب میں طوطا دیکھنا تین وجہ پر ہے (1) فرزند اور غلام (۴) کنواری لڑکی (۳) پارسا غلام

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support