khwab ki tabeer yay se

khwab mein yahoodi dekhna

یہودی ہونا

khwab mein yahoodi dekhna

khwab mein yahoodi dekhna

khwab mein yahoodi dekhna

یہودی ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے۔ کہ وہ یہودی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدعت کی راہ پر چلے گا۔ اور یہودیوں کی مدد کرے گا اور ان کی بات پر یقین کرے گا۔
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی یا عیسائی یا مشرک یا بت پرست ہوا ہے۔ تو یہ اس کی گمراہی کی دلیل ہے اور حق تعالی پر بہتان اور جھوٹ کہے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس مذہب سے پڑھ کر مسلمان ہوگیا ہے

تو دلیل ہے کہ اس نے کوئی بڑا گناہ کیا ہے۔  پھر اس سے توبہ کرے گا اور حق تعالی کی طرف رجوع کرے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے آپ کو دین سے بے علم جانتا ہے۔ اور اس کو پتہ نہیں ہے کہ کسی قبلہ کی طرف نماز پڑھے تو دلیل ہے کہ سرگشت اور حیران اور عاجز ہو گا۔

حضرت جعفر صادق رحمته الله علیہ

نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ یہودی ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کو مشکل کام پڑے گا۔ اور شرعی سنت کی مخالفت کرے گا۔
اور اگر خواب میں آتش پرست کو دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیا پر فریفتہ ہو گا۔ اور آخرت کے کام سے غفلت کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر یہودی خواب میں دیکھے۔ کہ مسلمان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا یا مسلمان ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support