khwab ki tabeer yay se

khwab mein yaqoot dekhna

یا قوت (ایک جواہر کامشہور نام ہے)

khwab mein yaqoot dekhna

khwab mein yaqoot dekhna

khwab mein yaqoot dekhna

یا قوت (ایک جواہر کامشہور نام ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے۔ کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھاتو دلیل ہے۔ کہ کوئی عورت یاکنیز نیک و خوبصورت اس کو حاصل ہوگی۔ یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت عیب دار تھا تو دلیل ہے۔ کہ وہ کنیز یا وہ عورت جو کہ وہ رکھتا ہو اس پر حرام ہو جائے۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں

اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت سبز تھ۔ا تو دلیل ہے۔ کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے۔ اور اگر وہ کوئی عورت رکھتا ہو تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت مغشوش یعنی غیر خالص تھا۔تو دلیل ہے کہ فرزند اس کا مفسد ہو گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں

کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ تھا تو دلیل ہے ۔کہ وہ کوئی عورت تو نگرو مال دار اور باجمال زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارسا و نیک سیرت زوجیت میں لائے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے۔ کہ وہ عورت بیمار صورت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ عورت کنواری اور زاہدہ اور صالح و نیکو کار ہوگی۔

امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یا قوت خواب میں چھے وجہوں پر ہوتا ہے-

۔(1)۔ مال(2)۔ کنیز(3) علم (4) بیٹا (5) مرد نیک۔(6) لڑکی کنواری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support