khwab ki tabeerkhwab ki tabeer zal

khwab mein zibah kerna

خواب میں ذبح کرنا

khwab mein zibah kerna khwab mein zibah kerna khwab mein zibah kerna

 

 

:خواب میں ذبح کرنا

1
خواب میں اسکی دلالت ظالم اور نافرمان پر ہوتی ہے۔

2

 کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو ذبح کر دیا گیا ہے تو اس کو چاہیے کہ اعوذ باللہ کہے یعنی اللہ سے کسی پناہ کی دعا مانگے ۔

3

خواب میں کسی قوم کو مذبوح حالت میں دیکھنا صاحب خواب کے لئے ان امور کے متعلق خیر کی دلیل ہے جن کو وہ انجام دینا چاہتا ہے ۔

4

 خواب میں دوسرے کو ذبح کرتے ہوئے دیکھنا یا دوسروں کے ہاتھ خود کو ذبح ہوتے دیکھنا بھی کاموں کے جلدی پایہ تکمیل تک پہنچے کی دلیل ہے ۔

5

خواب میں کسی دوسرے کو دیکھا کہ اسکو کوئی شخص ذبح کر رہا ہے تو تعبیر ہے کہ مذبوح کو ذابح کے ہاتھوں خیر پہنچے گی ۔

6

 اگر مذبوح قید میں ہو تو اس کو قید سے آزادی مل جائے گی ۔ 

7

اگر کسی سے خائف ہو تو امن نصیب ہوگا۔

8

 اگر کسی کا غلام ہے تو آزادی کی دولت میسر ہوگی اور اگر کسی علاقے کا ذمہ دار ہے تو اس کی امارت میں زیادتی ہوگی

9

 خواب دیکھا کہ وہ کسی شخص کو ذبح کر رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ مذبوح پر ظلم کرے گا اسی طرح ہر اس چیز کو ذبح کرنا جس کو ذبح کرنا نا جائز ہے اس پر ظلم و تعدی کرنے کی علامت ہے ۔

10

 خواب میں اپنے بعض محارم کو ذبح کرنا ان سے قطع تعلق کرنے اور ان سے بے رغبتی کی خبر دیتا ہے ۔

11

 خواب میں کسی غلام کو ذبح کرنا اسکی آزادی کی بشارت ہے ۔

12

مغموم شخص کے لئے غم سے نجات کی خوشخبری ہے۔

13

خواب میں ان جانوروں اور پرندوں کو ذبح کرنا جو عورت پر دلالت کرتے ہیں نکاح کی علامت ہے مثلاً کبوتر اور مینا وغیرہ۔

14

 گدی کی طرف سے ذبح کرنا لواطت کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

15

 خواب میں کسی کو مذبوح حالت میں دیکھا اور یہ نہیں سمجھ پایا کہ اس کو کس نے ذبح کیا ہے تو یہ اس کے بدعت میں مبتلا ہونے یا جھوٹی شہادت گلے پڑنے یا حکومت و قضا ذمہ میں لازم ہونے کی علامت ہے ۔

16

 خواب میں اپنے ماں و باپ کو ذبح کرنا ان کی نافرمانی کرنے اور ان کے ساتھ ظلم کرنے کی دلیل ہے ۔ 

17

 خواب میں کسی عورت کو ذبح کرنا اس کے ساتھ جماع کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

18

 اسی طرح حیوانات میں کسی مؤنث کو ذبح کرنا عورت سے جماع کرنے کی اور کسی کنواری کے پردہ بکارت کو پھاڑنے کی دلیل ہے ۔

19

خواب دیکھا کہ اس نے کسی چھوٹے بچے کو ذبح کیا ہے تو یہ اس کے والد کے ساتھ ظلم کرنے کی دلیل ہے۔

20

 اگر بچہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے ساتھ ظلم کیا جا سکتا ہے تو یہ خود اسی کے ساتھ ظلم کرنے اور اسکی طرف بری بات منسوب کرنے کی دلیل ہے۔

21

اگر کسی بچے کو ذبح کر کے اسے آگ میں رکھ دیا اور وہ آگ میں رکھنے سے وہ صحیح نہیں پکا تو یہ اس بات کے جھوٹی ہونے اور پکنے کی صورت میں اس بات کے صحیح منسوب ہونے کی علامت ہے۔

22

اگر بچہ اس قابل نہیں ہے کہ اس کی طرف کوئی بری بات منسوب کی جائے تو یہ اسکے والدین کی طرف بری بات منسوب کرنے کی علامت ہے۔

23

 اگر اس کا گوشت پکا نہیں ہے تو یہ منسوب بری بات جھوٹی ہوگی ۔

24

 اگر گوشت پک جائے تو اس کے صحیح ہونے کی علامت ہے۔

25

خواب میں کسی بچے کو ذبح شدہ حالت میں پانا اسکے دانت نکلنے کی عمر کو پہنچنے کی طرف اشارہ ہے۔

26

 دیکھا کہ اس کے اہل و عیال مذبوح کے گوشت سے کھا رہے ہیں تو اس کے اہل وعیال کو مذبوح سے خیر وفضل ملے گا ۔

27

 خواب دیکھا کہ بادشاہ نے کسی کو ذبح کر کے اسکی لاش کو صاحب خواب کی گردن پر رکھا ہے تو تعبیر ہے کہ بادشاہ اس انسان پر ظلم کرے گا اور اس سے ایسی چیز کا مطالبہ کرے گا جو وہ ادا نہ کر پائے گا۔ (۲۷) اگر وہ مذبوح متعین شخص ہے تو بعینہ اسی کے ساتھ بادشاہ کا یہ معاملہ ہوگا۔

28

اگر ند بوح جان پہچان والا نہیں مگر بوڑھا ہے تو تعبیر ہے کہ بادشاہ اس کو اسکے کسی ایسے دوست کیوجہ سے پکڑ لیگا جو اس کے ساتھ ہر وقت رہتا ہے اور تاوان بقدر مذبوح کے بوجھ کے اس سے وصول کرے گا ۔

29

 اگر مذبوح جو گردن پر رکھا گیا ہے جو ان ہے تو وہ اپنے کسی دشمن کی وجہ سے پکڑا جائے گا اور تاوان دے گا۔

30

 اگر مذبوح کا سر بھی اسکے ساتھ ہے تو تعبیر ہے کہ وہ پکڑا تو جائے گا لیکن تاوان اس سے وصول نہیں کیا جائے گا اور اس کا تاوان اسکے ساتھی کا سر ہو گا لیکن اسکی وجہ سے اسکو تکلیف اور غم پہنچے گا۔

31

 بعض دفع کسی فرد یا کسی قوم کا مذبوح حالت میں دیکھا جانا ان لوگوں کے گمراہی میں مبتلا ہونے کی علامت سمجھی جاتی ہے ۔

32

 خواب میں خود کو ذبح کرتے ہوئے دیکھنا بیوی کے حرام ہونے کی علامت ہے ۔

33

ذبح کرتے وقت خون نکلنا ظلم تعدی اور نافرمانی کی دلیل ہے۔

34

 اور خون نہ نکلنا صلہ رحمی اور شرافت کی دلیل ہے ۔

35

کسی عورت نے خواب دیکھا کہ بادشاہ اس کو ذبح کر رہا ہے تو یہ کسی مرد کے ساتھ نکاح کرنے کی علامت ہے۔

 

khwab mein zibah kerna khwab mein zibah kerna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support