khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein aasman dekhna

خواب میں آسمان دیکھنا

khwab mein aasman dekhna khwab mein aasman dekhnaa

khwab mein aasman dekhna

 

خواب میں آسمان دیکھنا

 

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو پہلے آسمان میں دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ اُس کی موت نزدیک آئی ہے۔ اور اگر دوسرے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ علم و دانش حاصل کرے گا۔ اور اگر تیسرے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ دنیا میں عزت اور اقبال پائے گا۔ اور اگر چوتھے آسمان میں اپنے آپ کو دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ بادشاہ کا دوست اور مقرب ہو گا۔

اور اگر اپنے آپ کو پانچویں آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ ہیبت اور ترس  اور خوف پائے گا۔ اگر اپنے آپ کو چھٹے آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے۔ که بخت  اور دولت اور نیکی پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو پہلے آسمان پر دیکھے۔ اور دروازہ بند پائے تو دلیل ہے۔ کہ اس کے کام کسی بزرگ مرد کی وجہ سے بستہ  ہو جائیں گے۔

اور اگر دیکھے کہ آسمان پر نگاہ نہیں کر سکا ہے۔ اور سرینیچے ڈالا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے۔ کہ بزرگ مرد کے دیدار سے علیحدہ ہو گا۔ اگر دیکھے کہ فرشتے آسمان سے اتر کر اُس کے پاس سے گزرتے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اُس پر علم و حکمت کے دروازے کھل جائیں گے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی اپنے آپ کو آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور اس میں دنیا کی عزت حاصل ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ آسمان کی فضا میں اڑتا ہے۔  تو دلیل ہے کہ نعمت اور برکت کے ساتھ سفر کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیدھا اُڑتا جاتا ہے۔ تاکہ آسمان پر پہنچے تو دلیل ہے کہ نقصان اور رنج دیکھے گا۔ اگر دیکھے کہ آسمان پر اس نیت سے گیا ہے۔ کہ پھر زمین پر نہ آئے گا۔ تو دلیل ہے کہ بزرگی اور بادشاہی پائے گا۔ اور بڑا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ آسمان سے بانگ اور آواز سنتا ہے۔ تو خیر اور سلامتی کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ آسمان سے کوئی پرندہ اس کے ساتھ بات کرتا ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ خوش و خرمرہے گا۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ آسمان پر عمارت بناتا ہے۔ جیسے زمین پر بناتے ہیں تو دلیل ہے کہ اُس کی موت قریب ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دنیا کی بنیاد کی طرح اینٹ اور مٹی اور کیچ اور اینٹوں سے آسمان پر عمارت بناتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا دنیا میں مغرور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آسمان سے بارش کی طرح شہد برستا ہے۔ تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خیر و نعمت  او غنیمت حاصل ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ آسمان سے ریت یا خاک برستی ہے۔ اگر تھوڑی برسی ہے تو نیکی ہے اگر بہت برسی ہے تو بری ہے۔

 

khwab mein aasman dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support