Khwab mein rasham dekhna Khwab mein rasham dekhna Khwab mein rasham dekhna
:خواب میں ریشم دیکھنا
1
اگر خواب دیکھے کہ کسی کو حریر پہنایا تو اس سے عشق کریگا۔
2
اگر کسی کو بادشاہ سے حریر ملے تو وہ تکبر میں مبتلاء ہوگا۔
3
اگر میت کو حریر پہنے ہوئے دیکھے تو اچھے انجام کی دلیل ہے۔ زرد رنگ اور سرخ رنگ کا ریشم بیماری کی علامت ہے۔
4
بعض حضرات کہتے ہیں کہ بیماری نہیں بلکہ جنگ میں مردوں کی زینت ہے۔
5
اگر فقہاء حریر پہنیں تو دنیا طلبی اور لوگوں کو بدعت کی دعوت دینے کی طرف اشارہ ہے۔
6
اور اگر غیر فقہاء حریر پہنیں تو ایسے اعمال کریں گے جن کے سبب جنت میں جائیں گے اور دنیاوی سرداری بھی حاصل ہوگی ۔
7
حریر پہننا شریف عورت سے شادی اور حسین لونڈی سے شب باشی کرنا ہے۔