khwab ki tabeerkhwab ki tabeer chay se

khwab mein charpai dekhna

خواب میں چار پائی دیکھنا

khwab mein charpai dekhna khwab mein charpai dekhna

khwab mein charpai dekhna

:خواب میں چار پائی دیکھنا

:سریه (چار پائی)

1

 اس کو خواب میں دیکھنا اگر بستر کے بغیر ہو تو اس سے مراد سفر ہو گا اس لئے کہ اس کے نام میں ”سیر“ کا لفظ ہے اور کہا گیا کہ اس سے مراد بیوی ہے

2

 جس نے چار پائی دیکھی اور وہ شاہی خاندان میں سے ہو اور اس پر بستر ہو پھر وہ اس پر چڑھا تو وہ بادشاہت حاصل کر یگا

3

 جس نے دیکھا کہ وہ چار پائی پر ہے تو۔ اس کو کوئی ایسی چیز واپس ملیکی جو اس کے ہاتھ سے نکل گئی اور اگر وہ بادشاہ تھا تو بادشاہت سے عاجز آجائے گا اور پھر کمزوری کے بعد دوبارہ قوت حاصل کر یگا۔

4

اگر اس نے دیکھا کہ وہ چار پائی پر ہے

اور اس پر بستر ہے۔ تو وہ بلندی اور رفعت پائیگا اور دین سے غافل قوم پر اس کا تذکرہ ہوگا۔

5

 اگر اس پر بستر نہ ہو تو ہ سفر کریگا اور اگر۔ اس کے پاؤں میں جوتے ہو تو وہ ایسے لوگوں کے ساتھ سفر کریگا۔ جن کے دل میں نفاق ہو گا۔

6

 جس نے دیکھا کہ وہ کسی اچھے دکان میں چار پائی پر ہے تو۔ وہ دولت اور بلندی اور عزت پائیگا اور۔ چار پائی اور تمام وہ چیزیں جن پر سویا جاتا ہے۔ دیکھنے والے کی بیوی پر بھی دلالت کرتی ہیں اور اس کے تمام معاش پر ۔

7

اور چار پائیاں غلاموں پر دلالت کرتی ہیں اور۔ اس کا باہر والا حصہ بیوی پر خاص طور پر اسکا اندر والا حصہ دیکھنے والے پر اور۔ اس کا اوپر والا حصہ مذکر اولاد پر اور نیچے والا حصہ مؤنث اولاد پر دلالت کرتا ہے۔

8

اور کہا گیا کہ چار پائی کو دیکھنا

ان چیزوں پر دلالت کرتا ہے۔ جن سے آدمی خوش ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے اس کی عزت ہوتی ہے۔ اور ہر اس چیز پر دلالت کرتا ہے جس کے اوپر بیٹھا جاتا ہے جیسے بیوی کشتی یا کوئی سواری۔

9

اور بعض دفعہ مردہ کی چار پائی پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ وہ مردوں کی چارپائی ہوتی ہے

10

 خواب میں جس کی چار پائی ٹوٹ گئی یا اس کے جوڑ کھل گئے۔ تو اگر وہ بادشاہ ہے تو اس کی سلطنت ختم ہو جائیگی اور۔ اگر وہ حاکم ہو تو بادشاہ کی نظروں سے گر جائیگا۔

11

اور اگر اس کی بیوی نافرمان ہے تو اس سے جدا ہوگا یا اگر وہ بیمار ہو تو مرجائیگی یا اگر اس کا شوہر بیمار ہے تو وہ مر جائیگا یا شوہر سفر کر یگا یا اُسے چھوڑیگا۔

12

اور بعض دفعہ چار پائی کا سامنے والا حصہ شوہر پر اور پیچھے والا حصہ بیوی پر دلالت کرتا ہے۔

13

جو چار پائی کے سامنے والے حصے کے قریب ہے تو وہ شوہر پر اور جوسر کے قریب ہے وہ بیٹے پر اور جو پاؤں کے قریب ہو وہ خادم اور برتنوں پر دلالت کرتا ہے ۔

14

جس نے اپنے آپ کو کسی مجہول چار پائی پر پایا یا۔ جس پر بستر ہو تو اگر وہ بادشاہت کے لائق ہوا تو اُسے پائیگا۔ وگرنہ وہ کسی بلند مرتبہ پر فائز ہوگا اور۔ اگر وہ کنوارا ہو تو شادی کریگا اور اگر اس کی بیوی حاملہ ہو تو اس کا بیٹا ہو گا۔

15

 جس نے دیکھا کہ وہ ایسی چار پائی پر بیٹھا ہے

۔ جس پر بستر نہیں تو اُسے موت آئیگی یا کوئی سفر کریگا اور۔ اگر بیمار ہوتو مر جائیگا اور اگر اس کے پاس سمندری سامان تھا تو وہ سفر میں سرداری کریگا۔

16

جس نے دیکھا کہ وہ چار پائی پر ہے اور اُس کے ساتھ اس کی بیوی ہے۔ تو وہ اس کے ساتھ خوش رہے گا اور۔ بعض دفعہ یہ ان کے درمیان شر اور مخالفت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

17

 اگر کسی غیر شادی شدہ عورت نے دیکھا کہ وہ کوئی چار پائی گھر لے جارہی ہے تو وہ کسی مرد سے شادی کریگی جس نے دیکھا کہ اس کی چار پائی اٹھائی جارہی ہے اور وہ بیمار تھا تو وہ اپنے مرض سے بری ہوگا۔ 

 

khwab mein charpai dekhna khwab mein charpai dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support