khwab ki tabeer

Alamatoon k saath khwab ki tabeer

alamton-k-sath-khwab-ki-tabeer

khwab ki tabeerعلامتوں کے ساتھ خواب کی درستگی کا بیان

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو شخص اپنی خواب کو علامت اور دلیل کے ساتھ اچھی طرح جانا چاہتا ہے۔ حتی المقدور طہارت کے ساتھ دائیں پہلو پر سو جائے ۔ خدا تعالی کو یاد کرے اور بہت کھانا نہ کھائے ۔ چونکہ بسياخور خدا تعالی کو یاد نہیں کرتا ہے ۔ اس کا معدہ پر رہتا ہے اور کھانے کے بخارات دماغ کو پہنچتے ہیں اور طبیعت ان سے متخیل [8] ہو جاتی ہے۔ اس لئے بہت سے مختلف اور پریشان خواب دیکھتا ہے اور بہت تھوڑا کھانا بھی نہ کھائے ۔ کیونکہ خالی معدہ بھی سو کر پریشان خواب دیکھے گا۔ کیونکہ طبیعت غذانہ پانے سے ست اور ضعیف ہو جائیگی اور نیند نہ آئے گی۔ اگر نیند آئے گی بھی تو پریشان خواب دیکھے گا اور نیند کے وقت نہ بہت بھوکے اور نہ بہت طور بھی ہونا چاہئے۔ تاکہ جو خواب دیکھے راست اور درست رہے اور خواب کو بھلانا بھی نہیں چاہئے ۔

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی  آنحضرت ﷺ کے پاس آیا اور عرض کرنے لگا کہ یا رسول اللہ ! کل میں نے ایک ایسا خواب دیکھا، اور پریشان خواب بیان کرنے لگا۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تو نے کیا کھایا تھا ؟ اس نے عرض کیا میں نے بہت پختہ کھجور کھائے تھے۔ آپ ﷺنے جواب دیا کہ اس خواب کی تعبیر درست نہ آئے گی ۔ اسی لئے تعبیر بیان کرنے والے ان بہت سے خوابوں کی تعبیر بیان کرتے ہیں جو درست نہیں نکلتی ہے۔ تعبیر بیان کرنے والا ان باتوں سے غافل نہ رہے اور سائل سے پوچھ لے۔ پھر تعبیر بیان کرے۔ تا کہ بیان کی ہوئی بات راست اور درست رہے اور خواب کی درستی کی علامتیں یہی ہیں جو بیان ہو چکی ہیں۔

ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ انسان بہت سے خواب دیکھتا ہے چونکہ وہ ان کے لائق نہیں ہوتا۔ لہذا ان باتوں کی تاویل میں اس کے رشتہ داروں ، بھائی یا باپ یا فرزند پر لوٹ آتی ہے اور بسا اوقات خواب کی تاویل اس کی موت پر تاثیر کر تی ہے ۔ اور ہم اس بارے میں حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالی عنہ بن ابو جہل کی بابت تقریر کر چکے ہیں کہ باپ پر خواب دیکھا اور اس کی تاویل بیٹے پر ظاہر ہوئی ۔ جیسے نابالغ بچے کے خواب کی تاویل اس کے باپ پر واقع ہوتی ہے ۔ جب اس اصول پر غور کیا جائے گا تو تعبیر بیان کرنے والے کو کوئی مشکل پیش نہ آئے گی۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گاہے خواب دیکھنے والے کو رن اور آفت نظر آتی ہے۔ لیکن تاویل اس کے خلاف ہوتی ہے جیسا کہ غم اور خوف کی تاویل میں شادی اور خوشی ہے۔ حق تعالی ارشاد فرماتا ہے۔  ( ترجمہ ) “ہم ان کے خوف کو ضرور امن میں بدل دیں گے”۔ اور بادشاہ اور دشمن کے خوف سے بھاگنا اور جو اس کے مشابہ ہے اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا خدا تعالی کی پناہ اور امان میں رہے گا۔ حق تعالی کا ارشاد ہے ۔ ترجمہ ۔” اللہ تعالی کی طرف بھاگو،میں تم کو اس سے کھلم کھلا ڈراتا ہوں “۔ ان تاویلوں کی مشکلات بہت ہیں۔ ہم ان سب کو انشاء اللہ تعالی ان کے عمل پر بیان کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support