khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein jamia masjid dekhna

خواب میں جامع مسجد دیکھنا

khwab mein jamia masjid dekhna khwab mein jamia masjid dekhna

khwab mein jamia masjid dekhna

:خواب میں جامع مسجد دیکھنا

جامع البلد (شہر کی جامع مسجد )

1

اس کی دلالت بادشاہ پر جو اس کے امور کی نگرانی کرتا ہے ہوتی ہے اور۔ اس سے اسلام کی ترقی کی طرف بھی اشارہ ہے۔ اور اس سے حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والے حاکم پر بھی دلالت ہوتی ہے۔

2

اور جامع مسجد اس بازار پر بھی دالیل ہے۔ جس کی طرف لوگ منافع حاصل کرنے کی غرض سے رخ کرتے ہیں اور۔ اپنی کوششوں کی بقدر منافع کما کر اس سے نکلتے ہیں۔

3

اس کی دلالت اس شخص پر بھی ہوتی ہے۔ جس کی تابعداری لازمی ہے مثلاً والد استاذ مربی عالم۔

4

(۳) مظلوم کا خواب میں جامع مسجد میں داخل ہونا۔ اس کے ساتھ انصاف ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

5

(۴) اسی کی طرح اس کی دلالت قرآن کریم پر بھی ہوتی ہے۔ (۵) کبھی دریا پر اور حمام پر جو عمل طہارت ہے اور۔ مقبرہ پر جوعمل خشوع ہے دلالت ہوتی ہے۔ اسی طرح اس کی دلالت غسل۔ خوشبو۔ خاموشی اور۔ تو جہ الی القبلہ ۔ اور پاکدامنی اور۔ ہر اس چیز پر ہوتی ہے جس کے ذریعہ دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔ مثلاً قلعہ وغیرہ (۶)۔

6

اس کی چھتوں کی دلالت بادشاہ کے خواص اور اس کے معاملات سے باخبر لوگوں پر ہوتی ہے اور اس کے ستون بادشاہ کے ماتحت امراء گورنروں کی علامت ہیں ۔

7
اس کی شمعیں اور اس کی دکانیں اور وہ اشیاء جن سے اس کی تزئین ہوتی ہے۔ بادشاہ کے ماتحت علماء پر دلالت کرتی ہیں ۔ اور جامع مسجد کے دروازے بادشاہ یا شہر کے دربانوں پر اور۔ اس کے مؤذنین کی دلالت بادشاہ کے نائب اور۔ اس کے سیکرٹری اطلاعات پر ہوتی ہے۔

8

جامع مسجد کی دلالت

اگر بادشاہ پر ہو تو۔ اس کی ستونوں کی تعبیر بادشاہ کے اوقات کار سے. اور۔ اس کی روشنیوں کی تعبیر فضلاء زمانہ اور فقہاء عصر سے کی جاتی ہے اور۔ اس کی چٹائیوں کی تعبیر اس کے احکام اور فرمان کے وسیع ہونے سے کی جاتی ہے۔

9

اور اس کی چھتیں ان کتابوں پر دلالت کرتی ہیں۔ جن کو پوشیدہ طور پر نقل کیا ہے اور۔ مشکل میں ان کی طرف رجوع کرتا ہے۔

10

اور اس کی اذان دینے کی جگہ لوگوں کے مجمع پر دلالت کرتی ہے اور۔ اس کے منبر کی دلالت غلام پر اور اس کے محراب کی دلالت بادشاہ کی بیوی پر ہوتی ہے ۔۔

11

کبھی محراب کی دلالت رزق حلال اور زوجہ صالحہ پر بھی ہوتی ہے۔

12

اور جامع مسجد کے مینار کی تعبیر وزیر اور امام ہے۔

13

کبھی مینار جامع مسجد کی دلالت اس کے مؤذنین پر اور۔ اس کے قرآن کریم کی دلالت پڑھنے والوں پر اور۔ منبر کی دلالت اس کے خطیب پر اور۔ اس کے دروازوں کی دلالت اس کے دربانوں اور۔ ان کے دوسرے امور روشنیوں اور فرش وغیرہ کی حفاظت کرنے والوں پر ہوتی ہے۔

 

14
چنانچہ جامع مسجد میں کمی یا زیادتی

یا اس کی کسی خاص چیز کا زیادہ یا کم ہونا۔ ان لوگوں کے حالات میں کمی زیادتی کی علامت ہے۔ جن پر یہ اشیاء دلالت کرتی ہیں۔ شامیانوں کی تعبیر جس کو اسلامی حکمران اپنے ساتھ سفر میں لے جاتے ہیں اور۔ عید یا دوسری نمازوں وغیرہ کے لئے نصب کرتے ہیں۔ اقامت دین اور اسلامی اقدار کی بالا دستی۔ دشمنوں پر غلبہ وغیرہ سے کی جاتی ہے۔ خواب میں ان کا جلنا اور اس سے بو آنا۔ ساتھی کے گم ہو جانے اور حکومت میں تغیر واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے اور۔ اس کی ڈیوڑھی تعبیر بھی ان ڈیوڑھیوں کی تعبیر کی طرح ہے۔ جن کو عبور کر کے قلعوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔

15

 خواب میں جامع مسجد کے پاس کھڑا ہونا

حکمرانوں کے لئے فوجی اور مکانات پر دلالت کرتا ہے اور۔ کبھی جامع مسجد کی دلالت اہل مدینہ اور شہر کے بڑے لوگوں پر ہوتی ہے کبھی۔ اسکے محراب کی دلالت لوگوں کے پیشوا پر اور۔ اسکے منبر کی بادشاہ یا خطیب پر ہوتی ہے۔

16

اس کے قندیلیوں کی دلالت اہل علم، اہل خیر جہاد اور سرحدوں کی محافظوں پر ہوتی ہے۔

17

اور اسکی چٹائیوں کی تعبیر اہل خیر واصلاح اور وہ لوگ ہیں۔ جو مسجد میں نماز کے لئے جمع ہوتے ہیں ۔

18

 جامع مسجد کے مؤذن کی تعبیر

شہر کے قاضی یا ایسے عالم سے کی جاتی ہے۔ جو لوگوں کو راہ راست پر آنے کی دعوت دیتا ہے اور لوگوں کے ہاں اسکی بات مانی جاتی ہے اور۔ اسکی رہنمائی کی پیروی کی جاتی ہے اور اسکی پکار کوسنا جاتا ہے۔

19

اور اسکی دعا پر آمین کہا جاتا ہے۔ اور اسکے دربانوں کی تعبیر عمال امین اور ا سکے محافظ قسم کے لوگ ہیں جولوگوں کی مدافعت اور حفاظت کرتے ہیں ۔

khwab mein jamia masjid dekhna

khwab mein jamiya masjid dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support