khwab ki tabeerkhwab ki tabeer zuay se

Khwab mein zanjeer dekhna

خواب میں زنجیر دیکھنا

Khwab mein zanjeer dekhna Khwab mein zanjeer dekhna Khwab mein zanjeer dekhna

 

 

 

:خواب میں زنجیر دیکھنا

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنجیر معصیت اور گناہ پر دلیل ہے

2

اگر دیکھے کہ زنجیر ٹوٹی اور اُس نے گرادی ہے دلیل ہے کہ کہ گناہ سے توبہ کرے گا اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اُس کی گردن میں زنجیر ہے دلیل ہے کہ لوگوں کے مال میں دست درازی کرے گا اور حرام سے نہ بچے گا

2

اگر دیکھے کہ اُس کے پاؤں میں زنجیر ہے دلیل ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گناہ کرے گا اور خواب میں زنجیر کا دیکھنا مرد عاصی اور گناہ گار ہے۔ 

:سلسله (زنجیر)

1
 خواب میں اس کو دیکھنا لمبی عمر والی عورت پر دلالت کرتا ہے جو ہمیشہ حلال مال کی مالک ہوا اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے ڈرانے اور دھمکانے پر اور زنجیر کو خواب میں ہاتھ یا گردن میں دیکھنا گناہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

2

 اور جس نے اپنی گردن میں زنجیر دیکھی تو دلیل ہے کہ وہ کسی برے اخلاق والی عورت سے شادی کریگا۔

3

اور زنجیر دلالت کرتی ہے کاموں کے پورا ہونے پراور جس نے دیکھا کہ وہ کسی زنجیر سے بندھا ہوا ہے تو اُسے غم پہنچے گا۔

4

اور کسی مظلوم شخص نے کسری کی زنجیر عدل دیکھی تو اس کی مدد کی جائے گی اور کسری کی زنجیر کو دیکھنا اس شہر کے والی کے عدل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support